وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے زلزلے کے بعد کچھّ، گجرات کے ترقی کرنے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے وہ اب صنعتوں، زراعت، سیاحت وغیرہ کا ایک پھلتا پھولتا مرکز بن چکا ہے۔ اس ویڈیو کو ’مودی اسٹوری‘ ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کیا گیا ہے، جس میں لوگ اس وقت کے گجرات کے وزیر اعلیٰ، جناب نریندر مودی کے شاندار کاموں کے بارے میں باتیں کر رہے ہیں۔ لوگوں نے زلزلے کے بعد کچھّ کی شکل و صورت کو بدلنے کے لیے اُس وقت کے وزیر اعلیٰ کی قیادت کی تعریف کی ہے۔
وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا؛
’’سال 2001 کے زلزلہ کے بعد، کچھ لوگوں نے لکھا تھا کہ کچھّ اب تباہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کچھّ اب دوبارہ کھڑا نہیں ہو سکتا، لیکن ان لوگوں نے کچھّ کے جذبے کا کم تر اندازہ لگایا تھا۔
کچھ ہی دنوں میں، کچھّ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو گیا اور یہ سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے ضلعوں میں سے ایک بن گیا۔‘‘
After the 2001 Earthquake, some people had written off Kutch. They said Kutch could never rise but these sceptics underestimated the spirit of Kutch.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 28, 2022
In no time, Kutch rose and it became one of the fastest growing districts. https://t.co/NVQNnNaoW8