ہندوستانی نوجوانوں نے ملک کو دنیا کے اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظاموں میں سرفہرست تین میں پہنچا دیا ہے: لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 77ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور دنیا کہہ رہی ہے کہ ہندوستان اب نہیں رکے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیاں ہندوستان کی تعریف کر رہی ہیں اور کورونا کے بعد کے نئے ورلڈ آرڈر میں ہندوستانیوں کی قابلیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب عالمی سپلائی چین میں خلل پڑا تھا، ہم نے دنیا کو دکھایا کہ انسانی ضروریات پر توجہ دے کر ہی حل تلاش کیے جا سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہندوستان گلوبل ساؤتھ کی آواز بن گیا ہے اور ہندوستانی معیشت اب عالمی سپلائی چین کا حصہ ہے، جو اسے استحکام فراہم کرتی ہے۔

اسٹارٹ اپس پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوانوں نے ملک کو دنیا کے ٹاپ تھری اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام میں جگہ دلا دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے نوجوان اس ترقی پر حیران ہیں، ہندوستان کے نوجوانوں کی صلاحیت کو دیکھ کر حیران ہیں۔ آج کی دنیا ٹکنالوجی سے چلنے والی ہے اور ہندوستان کے پاس ٹکنالوجی میں جو ٹیلنٹ ہے اس کو دیکھتے ہوئے دنیا میں ہمارا ایک اہم رول ہوگا۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ سب سے ترقی یافتہ ممالک کے عالمی رہنماؤں نے ڈیجیٹل انڈیا کی کامیابی کو تسلیم کیا ہے اور وہ ان اقدامات کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi