وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خواتین کی قوت کو سلام پیش کیا اور کہا کہ وہ بابا وشوناتھ کے شہر کاشی میں جہاں کہیں بھی گئے، وہاں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے جوش و خروش کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ناری شکتی وندن ادھی نیئم نے جو توانائی انہیں فراہم کی ہے، وہ امرت کال کے عزائم کو مزید تقویت بہم پہنچائے گی۔
ایک ایکس پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛
’’ناری شکتی کو سلام!
بابا وشوناتھ کی نگری میں آج جہاں بھی گیا ہوں، وہاں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کا جس طرح کا جوش و خروش نظر آیا، وہ حیران کر گیا۔ ناری شکتی وندن ادھی نیئم نے ہمارے ان پریوارجنو کے اندر جو توانائی پیدا کی ہے، وہ امرت کال کے عزائم کو مزید قوت فراہم کرنے والی ہے۔‘‘
नारी शक्ति को नमन!
— Narendra Modi (@narendramodi) September 23, 2023
बाबा विश्वनाथ की नगरी में आज जहां भी गया, वहां माताओं-बहनों और बेटियों का जिस प्रकार का उत्साह दिखा, वह अभिभूत कर गया। नारी शक्ति वंदन अधिनियम ने हमारे इन परिवारजनों के भीतर जो ऊर्जा भरी है, वो अमृतकाल के संकल्पों को और दृढ़ करने वाली है। pic.twitter.com/gROjvJQppy