وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 سے 15 جولائی، 2023 تک فرانس اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا سرکاری دورہ کریں گے۔

فرانس کے صدر جناب ایمانوئل میکراں کی دعوت پر وزیر اعظم 14-13 جولائی، 2023 تک پیرس کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم 14 جولائی، 2023 کو بیسٹل ڈے پریڈ میں مہمان اعزازی ہوں گے، اس پریڈ میں تینوں افواج کے ہندوستانی مسلح دستوں کی ایک ٹکڑی بھی حصہ لے گی۔

اپنے اس دورہ کے دوران وزیر اعظم مودی، صدر میکراں سے  باقاعدہ بات چیت کریں گے۔ صدر میکراں وزیر اعظم کے اعزاز میں  ریاستی دعوت کے ساتھ ساتھ ایک ذاتی عشائیہ کی میزبانی کریں گے۔

وزیر اعظم مودی اپنے اس سفر میں فرانس کے وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ فرانس کی سینیٹ اور نیشنل اسمبلی کے صدور  سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ فرانس میں ہندوستانی  کمیونٹی، ہندوستانی اور فرانسیسی کمپنیوں کے  چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور اہم فرانسیسی شخصیات کے ساتھ انفرادی طور پر بات چیت کریں گے۔

اس سال ہند-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی 25ویں سالگرہ ہے اور وزیر اعظم کا یہ دورہ  اسٹریٹجک، ثقافتی، سائنسی، تعلیمی اور اقتصادی تعاون  جیسے مختلف شعبوں میں مستقبل کے لیے شراکت داری کا خاکہ تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

اس کے بعد، وزیر اعظم 15 جولائی کو ابو ظہبی کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے حکمراں ہز ایکسی لینسی شیخ محمد بن زاید ال نحیان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ ہند-یو اے ای اسٹریٹجک پارٹنرشپ لگاتار مضبوط ہو رہی ہے اور وزیر اعظم کا یہ دورہ توانائی، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، غذائی تحفظ، فن ٹیک، دفاع اور ثقافت جیسے مختلف شعبوں میں اسے آگے بڑھانے والے وسائل کی نشاندہی کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ یہ عالمی امور پر تعاون سے متعلق بات چیت کرنے کا بھی موقع فراہم کرے گا، خاص طور پر یو این ایف سی سی سی کے سی او پی-28 میں یو اے ای کی صدارت اور ہندوستان کی جی-20 صدارت کے سلسلے میں، جس میں یو اے ای ایک خاص طور پر مدعو کیا گیا رکن ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
‘Make in India’ is working, says DP World Chairman

Media Coverage

‘Make in India’ is working, says DP World Chairman
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi condoles loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station
February 16, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the loss of lives due to stampede at New Delhi Railway Station. Shri Modi also wished a speedy recovery for the injured.

In a X post, the Prime Minister said;

“Distressed by the stampede at New Delhi Railway Station. My thoughts are with all those who have lost their loved ones. I pray that the injured have a speedy recovery. The authorities are assisting all those who have been affected by this stampede.”