وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اسرائیل کے وزیر اعظم عزت مآب بنجامن نتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات کی۔
وزیر اعظم نےعزت مآب نیتن یاہو کو چھٹی بار اسرائیل کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر اپنی پرتپاک مبارکباد پیش کی اور ان کے کامیاب دور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
دونوں رہنماؤں نے حالیہ برسوں میں ہند-اسرائیل اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں تیزی سے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، اور مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے عزت مآب نتن یاہو کو جلد ہی ہندوستان کا دورہ کرنے ہی دعوت دی۔