Quote"ہمیں صحت سے متعلق آئندہ ایمرجنسی کو روکنے، تیاری کرنے اور کارروائی کے لیے تیار رہنا چاہیے"
Quote"یوگا کے بین الاقوامی دن کو عالمی سطح پر منایا جانا مکمل صحت کی عالمگیر خواہش کا ثبوت ہے"
Quote"ہم 2030 ء کے عالمی ہدف سے پہلے ٹی بی کے خاتمے کی راہ پر گامزن ہیں"
Quote"آئیے ،ہم اپنی اختراعات عوامی بھلائی کے لیے استعمال کریں ۔ آئیے فنڈنگ کی ڈپلیکیشن سے بچیں۔ آئیے ، ہم ٹیکنالوجی کی مساوی دستیابی کی سہولت فراہم کریں"

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے گجرات کے گاندھی نگر میں منعقدہ  جی – 20  وزراء  صحت کے اجلاس سے خطاب کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے بھارت میں حفظانِ صحت کے شعبے سے وابستہ 2.1 ملین ڈاکٹروں، 3.5 ملین نرسوں، 1.3 ملین پیرامیڈیکس، 1.6 ملین فارماسسٹ اور لاکھوں دیگر افراد کی جانب سے معززین کا استقبال کیا۔

بابائے قوم کا ذکر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ گاندھی جی صحت کو اتنی اہمیت دیتے تھے کہ انہوں نے اس موضوع پر 'کی ٹو ہیلتھ' نامی کتاب لکھی۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند رہنے کا مطلب یہ ہے کہ انسان کا دماغ اور جسم ہم آہنگی اور توازن کی حالت میں ہوں یعنی صحت ہی زندگی کی بنیاد ہے۔

وزیر اعظم نے سنسکرت کا ایک ‘شلوک’ بھی پڑھا  ، جس کا مطلب ہے : ‘‘صحت ہی بہترین دولت ہے اور اچھی صحت سے ہر کام پورا کیا جا سکتا ہے۔’’

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ کووڈ - 19 وباء  نے  ہمیں یاد دلایا ہے کہ صحت کا موضوع ہمارے فیصلوں کے مرکز  میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وقت نے ہمیں بین الاقوامی تعاون کی قدر  کا احساس دلایا ، خواہ  وہ ادویات  اور ویکسین کی فراہمی  ہو یا اپنے لوگوں کو وطن واپس لانا ہو ۔

دنیا کو  کووڈ – 19  ویکسین فراہم کرنے کے لیے حکومت ہند کی انسانی ہمدردی کی پہل کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ویکسین میتری پہل کے تحت، بھارت نے 100 سے زیادہ ممالک کو 300 ملین ویکسین کی خوراکیں فراہم کیں، جن میں بہت سے گلوبل ساؤتھ  کے ملک بھی شامل ہیں۔

عالمی وباء کے دوران لچک کو سب سے بڑا سبق قرار دیتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی صحت نظام کو لچکدار ہونا چاہیے۔ ہمیں صحت کی آئندہ  ایمرجنسی کو روکنے، تیاری کرنے اور  کارروائی کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ آج کی باہم مربوط دنیا میں یہ خاص طور پر اہم ہے۔ جیسا کہ ہم نے وباء کے دوران دیکھا، دنیا کے ایک حصے میں صحت کے مسائل بہت کم وقت میں دنیا کے دیگر تمام حصوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے  مزید کہا کہ "بھارت میں، ہم ایک مکمل اور شمولیت پر مبنی نقطہ نظر کی پیروی کر رہے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ ہم صحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دے  رہے ہیں، ادویات کے روایتی نظام کو فروغ دے رہے ہیں اور سب کو  حفظانِ صحت کی قابلِ استطاعت سہولت فراہم کررہے ہیں۔ یوگا کے بین الاقوامی  دن کو عالمی سطح پر منایا جانا مکمل  صحت کی عالمگیر خواہش کا ثبوت ہے ۔ اس سال، 2023 ء کو  موٹے اناج کے بین الاقوامی سال کے طور پر  منایا جا  رہا ہے۔  موٹا اناج یا 'شری انّ' جیسا کہ  بھارت میں جانا جاتا ہے، صحت کے لیے  کافی فائدہ مند ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مجموعی صحت اور تندرستی ہر ایک کی لچک کو بڑھانے میں مدد کر سکتی ہے۔ گجرات کے جام نگر میں ڈبلیو ایچ او گلوبل سنٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن کا قیام ، اس سمت میں ایک اہم قدم ہے اور ڈبلیو ایچ او  کے عالمی سربراہ اجلاس کے ساتھ روایتی ادویات پر جی 20  وزرائے صحت کے اجلاس کا انعقاد ، اس کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی کوششوں کو تیز کرے گا۔ روایتی ادویات کا عالمی ذخیرہ بنانے کے لیے ہماری مشترکہ کوشش ہونی چاہیے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صحت اور ماحولیات ایک دوسرے سے باہم مربوط ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ صاف ہوا، پینے کا صاف پانی، مناسب غذائیت اور محفوظ پناہ گاہ صحت کے اہم عوامل ہیں۔ انہوں نے آب و ہوا اور صحت کے لئے ، جو اقدامات کیے ہیں ، اس کے لیے معززین کو مبارکباد پیش کی ۔  وزیر اعظم نے اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس ( اے ایم آر ) کے خطرے سے نمٹنے کے لیے  کئے گئے اقدامات  کی بھی ستائش  کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  اے ایم آر  عالمی صحت عامہ اور اب تک کی تمام فارماسیوٹیکل ترقی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ جی 20  ہیلتھ ورکنگ گروپ نے ‘‘ ایک صحت ’’  کو ترجیح دی ہے۔  ‘‘ایک  کرۂ ارض ، ایک صحت’’  کا ہمارا ویژن  ، جو پورے ماحولیاتی نظام - انسانوں، جانوروں، پودوں اور  آب و ہوا کے لیے اچھی صحت کا تصور  پیش کرتا ہے  ۔ انہوں نے  مزید کہا کہ یہ مربوط نظریہ کسی کو پیچھے نہ چھوڑنے کے گاندھی جی کے پیغام  کے مترادف ہے۔

صحت کے اقدامات کی کامیابی میں ایک اہم عنصر کے طور پر عوامی شرکت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے  ، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہماری جذام کے خاتمے کی مہم کی کامیابی کی ایک اہم وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی بی کے خاتمے سے متعلق ہمارا پرجوش پروگرام بھی عوامی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے لوگوں سے ‘نکشے متر ’ یا ‘ٹی بی کے خاتمے کے لیے دوست’ بننے کی اپیل کی ہے ، جس کے تحت تقریباً 10 لاکھ مریضوں کو شہریوں نے گود لیا ہے۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ  "اب، ہم 2030 ء کے عالمی ہدف سے پہلے ٹی بی کے خاتمے  کے حصول کی راہ  پر گامزن ہیں۔"

صحت کی دیکھ بھال کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے میں ڈیجیٹل حل اور اختراعات کے کردار پر زور دیتے ہوئے  ، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہماری کوششوں کو مساوات  پر مبنی اور  شمولیاتی بنانے کے لیے ایک مفید ذریعہ ہیں کیونکہ دور دراز کے علاقوں  سے تعلق رکھنے والے مریض ٹیلی میڈیسن کے ذریعے معیاری دیکھ بھال حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے قومی پلیٹ فارم ای سنجیونی کی  ستائش  کرتے ہوئے کہا کہ اس  کے ذریعے اب تک 140 ملین ٹیلی ہیلتھ مشاورت کی سہولت فراہم کی  جا چکی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے کو وِن  پلیٹ فارم نے انسانی تاریخ کی سب سے بڑی  ٹیکہ کاری مہم کو کامیابی کے ساتھ سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نے ویکسین کی  2.2  ارب سے زیادہ خوراکوں کی فراہمی اور عالمی سطح پر قابل تصدیق  ٹیکہ کاری سرٹیفکیٹس کی ریئل ٹائم دستیابی کویقینی بنایا ہے ۔ ڈیجیٹل ہیلتھ  سے متعلق عالمی  پہل  ڈیجیٹل صحت سے متعلق مختلف پہل قدمیوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا کرے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ "آئیے ، ہم اپنی اختراعات کو عوامی بھلائی کے لیے  استعمال کریں ۔ آئیے  ، ہم فنڈنگ کی ڈپلیکیسی سے بچیں۔ آئیے  ، ہم ٹکنالوجی کی مساوی دستیابی کی سہولت فراہم کریں ،" ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں خلا کو پُر کرے گا اور ہمیں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حصول کے اپنے مقصد کے مزیدقریب لے جائے گا۔

وزیر اعظم نے اپنی تقریر کا اختتام سنسکرت میں انسانیت کے لیے ایک قدیم بھارتی خواہش کے ساتھ کیا  ، جس کا ترجمہ ہے، 'سب خوش رہیں، سب بیماری سے محفوظ رہیں'۔  میں ، ‘آپ کے  غور وخوض  کے عمل میں ، آپ کی کامیابی کی  تمنا کرتا ہوں۔ ’

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

  • Premlata Singh September 03, 2023

    वन्दे मातरम् 🙏🏻🌷
  • mahesh puj August 28, 2023

    Bjp
  • Ambikesh Pandey August 25, 2023

    👌
  • rajendra gaur August 22, 2023

    seva mein shriman aadarniy pradhanmantri ji Modi Sahab aap se anurodh hai ki hamara sabka ek sujhav hai rail karmchariyon ka paschim madhya railway Kota mandal mein chikitsalay ko upgrade Karen aur rogiyon ke liye doctoron ki avashyakta hai दूर-दूर se pure Kota mandal mein rogi aate Hain Lekin aadhunik suvidha nahin hone ke Karan niraash hokar Anya aspataalon ki or agrsar hote Hain aapse anurodh hai ki kripa karke is Samadhan ka prayas Karen Ham aapke aabhari rahenge samast welcome Chari paschim Madhya rail Kota junction mandal
  • Nihar Ranjan Nayak August 22, 2023

    प्रणाम🙏❤Generic name prescription is the normal code of conduct in the whole world, except India and few countries only. Brand name prescription practice by doctors in India is the biggest corrupt practices, doctors taking 30-50℅ commission on brand name Rx, which you know very well, without brand name prescription also Pharma companies can run their business very well and doctors continue their patient's treatment, what they should. Pharma companies can grow very well in the Generic market, the monopoly of the oldest pharmaceutical companies get end soon. Market and marketing persons career will continue to grow, by changing their strategies. Rabeprazole 20mg and Domperidone 30mg SR manufacturing cost is ₹63/100 capaules, where as average MRP is ₹95 to ₹115 for 10 capaules only! It means ₹950--₹1150/100 capsules! Is it rational? Mrp x 100/112 (-) 20℅ =PTR PTR (-) 10℅ = PTS PTS (-) 40℅ = DR commission A General Manager salary is less then the commission of a DR. This New Law is not to destroy pharma companies, it's to "control" the corruption! Many modifications needed for a good healthcare system in our country. Always, Retail Chemists and Hospital chemists are the real customers for Pharma companies, in future pharma companies should deal with them only. Doctors are just middle men, which they should not? They need commission on pathology, on brand name Rx? They deviated their patient's care towards an unethical business practice? Let's create huge awareness in media about this corrupt nexus between 🩺💊 dr and pharma companies, rest public will..?
  • virendra pandey August 21, 2023

    गोद में बच्चा लेकर भारत में आनेवाली विदेशियों के मॉडल और भारतीयों के प्रति उमडे उनके अकस्मात प्रेम पर कमांड करना होगा।
  • Yogesh Kuldeep August 21, 2023

    जय श्री राम 🙏🙏
  • Ramanlal Amin August 21, 2023

    માનનિય.વડાપ્ધાન .મોદી સાહેબ ! આરોગ્ય ની બાબતમાં મારુ આ સુચન મોકલુ છુ તો આરોગ્ય મંત્રી સાથે પરામશઁ કરો ત્યારે આટલું અવશ્ય ધ્યાનમાં લેવા વિનંતી ! (૧) દુનિયાના દેશોની સરખામણીમાં ભારતના લોકોની સરેરાશ જીવિત રહેવાની ઉંમર મને ઓછી લાગે છે . (૨)ઃ- છેલલા્ (૪/૫) વષઁમા ૬૦/૭૦ વષઁની ઉંમરવાળાની સંખ્યામાં કિડનીની બિમારી અને કેન્સરની બિમારી વધૂ છે .. તો ડોકટરોનુ વિશેષ ધ્યાન અને પ્શ્નો ગુટકા ,તમાકુ / સિગારેટ બાબતના જ હોય છે . આ સિવાય ડોકટરે દદીઁ તથા તેના સગાવ્હાલાને આ પ્શનો પણ પૂછવા જોઈએ . (૧) તમારા ઘરમાં ફી્જ રાખો છો . (૨) તેમાં શાકભાજી જે મુકો છો તે કેટલા દિવસ સુધી પડી રહે છે ? (૩) ફી્જ કેટલા દિવસે કેવી રીતે સાફ કરોછો ? (૪) સાહેબ ઃ- બજારમાં જે વસ્તુ તાજી મળતી હોય તે પોતાની આળસને લીધે ફી્જમા સંગીઁ રાખવાની ટેવ કેવી હોવી જોઈએ ….. તે તમે કેવી રીતે મુકો છો . પ્લાસ્ટિકની થેલીઓમાં ભરી મુકી રાખો છો ? આ બધા પર વિચારમવિમશઁનો સમય આવી ગયો છે … જેથી રોગના કારણો જાણી શકાશે .
  • Sanjy Panwar August 21, 2023

    जय हो
  • Raghuthaman n v August 21, 2023

    poor people r worried about their immediate needs.everything has bcome costly.i think govt not doing enough for poor people.if bjp govt has to hold to the govt they must address poor peoples problem.they r not worried about these road projects etc.immediate needs the govt shud address.about sowchalay .the sowchalay which was built earlier how may of them in gud condition or all of them now not working.has the govt taken any action to know this and take remedial action.
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Bharat Tex showcases India's cultural diversity through traditional garments: PM Modi

Media Coverage

Bharat Tex showcases India's cultural diversity through traditional garments: PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister welcomes Amir of Qatar H.H. Sheikh Tamim Bin Hamad Al Thani to India
February 17, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi extended a warm welcome to the Amir of Qatar, H.H. Sheikh Tamim Bin Hamad Al Thani, upon his arrival in India.

|

The Prime Minister said in X post;

“Went to the airport to welcome my brother, Amir of Qatar H.H. Sheikh Tamim Bin Hamad Al Thani. Wishing him a fruitful stay in India and looking forward to our meeting tomorrow.

|

@TamimBinHamad”