نئی دہلی، فروری /لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر  شکریہ کی تحریک کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا  کہ صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند    کا خطاب  امید  جگاتا ہے    اور  یہ   آنے والے وقت میں   ملک کو  آگے   لے جانے  کا لائحہ عمل    پیش   کرتا ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ    صدر جمہوریہ کا خطاب  ایک ایسے وقت پر  ہو اہے جب ہم اس صدی کی  تیسری دہائی میں  قدم رکھ رہے ہیں۔   صدر جمہوریہ کا خطاب  امید کی ایک لو  جگاتا ہے اور  یہ  آنے والے دنوں میں  ملک کو آگے لے جانے کا لائحہ عمل پیش کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ    ملک کے لوگ اب انتظار کرنے کے لئے  تیار نہیں ہیں وہ   رفتار   اور بڑےپیمانے پر  ترقی   عزم  اور فیصلہ سازی، حساسیت اور حل چاہتے ہیں  ۔  ہماری حکومت نے تیز رفتار   سے  کام کیا ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ    پانچ برسوں کے درمیان  37 ملین لوگوں کے   بینک کھاتے  کھلے ہیں  اور 11 ملین  لوگوں کے گھروں میں   بیت الخلا کی تعمیر ہوئی ہے  ،   13 ملین لوگوں کے گھر میں   کھانا پکانے والی گیس پہنچی ہے۔    2 کروڑ لوگوں کا اپنا گھر  ہونے کا  خواب  پورا ہوا ہے۔   دہلی کی  1700 غیر منظور شدہ کالونیوں میں رہنے والے  40 لاکھ سے زیادہ   لوگوں کا اپنا گھر ہونے  کا طویل انتظار ختم ہوا ہے   ۔

زرعی بجٹ میں  پانچ گنا  اضافہ

وزیراعظم جناب نریند ر مودی نے کہا کہ   کسانوں کی آمدنی بڑھانا ہماری ترجیح ہے  ۔اعلی   کم از کم  امدادی قیمت  (ایم ایس پی)، فصل بیمہ اور سینچائی سے متعلق   اسکیمیں دہائیوں سے  زیر التوا تھیں ۔ ہم نے    ایم ایس پی  میں ڈیڑھ گنا  اضافہ کیا  اور  تعطل کے شکار  سینچائی   پروجیکٹوں پر ایک لاکھ کروڑ روپے    خرچ کئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ    ساڑھے پانچ کروڑ  سے زیادہ کسانوں میں پردھان منتری فصل بیمہ اسکیم کو اپنایا۔   کسانوں کو    ساڑھے تیرہ کروڑ روپے کے پریمیئر کی ادائیگی کی گئی    ،56 ہزار کروڑ  سے زیادہ   بیمہ دعووں کا نبٹارہ کیا گیا۔   وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا  کہ    حکومت کی مدت کار کے دوران    زراعت کے بجٹ میں پانچ  گنا اضافہ ہوا ہے۔ پی ایم کسان سماّن یوجنا بہت  سے کسانوں کی زندگیوں میں تبدیلیوں  کا باعث بن رہی ہے۔ مجموعی طور پر   45 ہزار کروڑ روپے    منتقل کئے گئے ہیں اور اس متعدد کسانوں کا فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم میں  کوئی   بیچولیہ اور کوئی اضافی فائل ورک  نہیں ہے۔

ہمارا تصور عظیم تر سرمایہ کار  ، بہتر بنیادی ڈھانچہ اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع  پیدا کرنا ہے۔  

وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں   کہا کہ ان کی حکومت نے مالی خسارہ  کو قابومیں رکھا ہے انہوں نے مزید کہا کہ    قیمتوں میں اضافہ بھی   قابو میں ہے   اور بڑے پیمانے پر  اقتصادی  استحکام ہے۔

وزیراعظم  نےسرمایہ کاروں   کے اعتماد میں   اضافہ کرنے  اور ملک کی معیشت کو  مضبوط کرنے کے لئے   حکومت کے ذریعہ   کئے گئے متعدد اقدامات کا ذکر کیا۔   انہوں نے کہاکہ   ہم نے    صنعت  ، سینچائی    ، سماجی  بنیادی  ڈھانچے ، دیہی بنیاد ی ڈھانچہ، بندرگاہوں اور آبی راہوں جیسے شعبوں میں متعدد اقدامات ہوئے ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ    اسٹینڈ اپ انڈیا اور مدرا  سے   بہت سے لوگوں کی زندگی میں خوشحالی آرہی ہے  ۔مدرا  اسکیم سے  فائدہ اٹھانے والوں میں ایک قابل ذکر تعداد   خواتین کی ہے  ۔  مدا یوجنا  قرضوں کے تحت      22 کروڑ  روپے سے زیادہ   کی رقم منظوری کی گئی ہے   جس سے  کروڑروں نوجوانوکو فائدہ ہوا ہے۔  

وزیراعظم نے کہا کہ    وزیراعظم لیبر اصلاحات پر کام کررہی ہے  اور یہ کام  لیبر یونینوں سے   صلاح و مشورہ کے بعد    کیاجارہا ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے لئے    بنیادی ڈنچہ توقعات حصولیابیوں کا ایک مجموعہ ہے۔   یہ   لوگوں کو  ان کے خوابوں سے  جوڑنے ، صارفین کے تئیں  لوگوں کی   تخلیقیت  جیسا ہے۔ بنیادی ڈھانچہ   ایک بچے  کو اسکول سے     ، ایک  کسان کو بازار سے ، ایک تاجر کو  اس کے   کسٹمر سے جوڑ رہا ہے ۔  یہ   لوگوں کو لوگوں سے جوڑنے جیسا ہے۔

اس موضوع پر  مزید  روشنی ڈالتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ     ہندستان  کی ترقی کو  جو چیز یں  آگے لے جائیں گی   ان میں   نیکسٹ جنریشن کا   انفرا سٹرکچر شامل ہے۔

وزیراعظم نے کہا  کہ ابتدائی دنوں میں   بنیادی ڈھانچے کی   تخلیق سے   چنندہ   لوگوں کے لئے  اقتصادی مواقع   پیدا ہوتے تھے   لیکن  اب ایسا نہیں   ہے۔ہم نے اس شعبے کو شفاف بنایا ہے   اور کنکٹی ویٹی کو مضبوط کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہم بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں   100 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ سے سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں  اور اس سے   ترقی  ، معیشت اور روزگار کو  تقویت  ملے گی۔  

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'You Are A Champion Among Leaders': Guyana's President Praises PM Modi

Media Coverage

'You Are A Champion Among Leaders': Guyana's President Praises PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi congratulates hockey team for winning Women's Asian Champions Trophy
November 21, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated the Indian Hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy.

Shri Modi said that their win will motivate upcoming athletes.

The Prime Minister posted on X:

"A phenomenal accomplishment!

Congratulations to our hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy. They played exceptionally well through the tournament. Their success will motivate many upcoming athletes."