’’صدی میں ایک بار آئی قدرتی آفت کے درمیان یہ بجٹ ترقی کے ایک نئے یقین کے ساتھ آیا ہے‘‘
’’یہ بجٹ معیشت کو مضبوطی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے لئے نئے مواقع پیدا کرے گا‘‘
’’بجٹ زیادہ بنیادی ڈھانچے، زیادہ سرمایہ کاری، زیادہ ترقی اور زیادہ نوکریوں کے مواقع سے بھرا ہے‘‘
’’غریبوں کی فلاح اس بجٹ کے سب سے اہم پہلوؤں میں سے ایک ہے‘‘
’’بجٹ کے التزامات کا مقصد زراعت کو پرکشش اور نئے مواقع سے بھرا ہوا بنانا ہے‘‘

نئی دہلی،  یکم فروری 2022 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ صدی میں ایک بار آئی قدرتی آفت کے درمیان یہ بجٹ ترقی کے نئے یقین کے ساتھ آیا ہے۔ انھوں نے کہا ’’یہ بجٹ معیشت کو مضبوطی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے لئے نئے مواقع پیدا کرے گا۔‘‘

لوک سبھا میں مرکزی بجٹ پیش کئے جانے کے بعد اپنے تبصرے میں وزیر اعظم نے کہا کہ بجٹ ’’زیادہ بنیادی ڈھانچے، زیادہ سرمایہ کاری، زیادہ ترقی اور زیادہ نوکریوں کے مواقع سے پُر ہے‘‘ اس سے گرین جابس سیکٹر کی راہ مزید ہموار ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ یہ بجٹ نہ صرف موجودہ مسائل کا حل فراہم کرتا ہے بلکہ نوجوانوں کے روشن مستقبل کو بھی یقینی بناتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسانوں کے لئے ڈرون، وندے بھارت ٹرین، ڈیجیٹل کرنسی، 5 جی سروسیز، نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم جیسے اقدامات کے توسط سے زندگی کے ہر شعبے میں جدید کاری اور ٹیکنالوجی کی تلاش سے ہمارے نوجوانوں، متوسط طبقے، غریب، دلت اور پسماندہ طبقات کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ غریبوں کی فلاح اس بجٹ کے سب سے اہم پہلوؤں میں سے ایک ہے۔ بجٹ کا مقصد ہر غریب خاندان کے لئے پختہ گھر، بیت الخلاء، نل کا پانی اور گیس کنکشن کو یقینی بنانا ہے۔ ساتھ ہی جدید انٹرنیٹ کنکٹیویٹی پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔

وزیر اعظم نے ذکر کیا کہ ملک میں پہلی بار ’پربت مالا‘ منصوبہ ہماچل، اتراکھنڈ، جموں و کشمیر اور شمال مشرق جیسے خطوں میں شروع کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پہاڑی علاقوں میں ٹرانسپورٹ کا جدید نظم فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ لاکھوں ہندوستانیوں کے اعتقاد کا مرکز گنگا کی صفائی کے ساتھ ساتھ حکومت پانچ ریاستوں اتراکھنڈ، اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں ندی کے کنارے قدرتی کھیتی کو بڑھاوا دے گی۔ انھوں نے کہا کہ یہ کسانوں کی فلاح کے لئے ایک اہم قدم ہے اور اس سے گنگا کو کیمیکل سے آزاد بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

بجٹ کے التزامات کا مقصد زراعت کو پرکشش اور نئے مواقع سے بھرا ہوا بنانا ہے۔ نئے ایگریکلچر اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے خصوصی فنڈ اور فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کے لئے پیکیج جیسے اقدامات سے کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایم ایس پی خرید کے ذریعے 2.25 لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کسانوں کے کھاتے میں ٹرانسفر کئے جارہے ہیں۔

کریڈٹ گارنٹی میں ریکارڈ اضافہ کے ساتھ ہی بجٹ میں متعدد منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا ’’گھریلو صنعت کے لئے ڈیفنس کیپٹل بجٹ کے 68 فیصد ریزرویشن سے ہندوستان کے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو بہت فائدہ ہوگا۔ 7.5 لاکھ کروڑ روپئے کی عوامی سرمایہ کاری معیشت کو نئی رفتار دے گی اور چھوٹی و دیگر صنعتوں کے لئے نئے مواقع پیدا کرے گی۔

وزیر اعظم نے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کو عوام دوست اور ترقی پذیر بجٹ کے لئے مبارک باد دیتے ہوئے اپنی بات ختم کی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures

Media Coverage

India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister lauds the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948
December 03, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi lauded the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948 in Rajya Sabha today. He remarked that it was an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.

Responding to a post on X by Union Minister Shri Hardeep Singh Puri, Shri Modi wrote:

“This is an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.”