Quote8500جن اوشدھی کیندر محض سرکاری اسٹورس نہیں ہیں ،بلکہ وہ تیزی کے ساتھ ایک ایسی جگہ بنتے جارہے ہیں جہاں سے عام آدمی کو سہولتیں فراہم ہوتی ہیں
Quoteحکومت نے کینسر ، تپ دق ، ذیابیطس اور امراض قلب جیسی بیماریو ں کے علاج کے لئے ضروری 800سے زیادہ دواؤں کی قیمتو ں کو کنٹرول میں رکھاہے
Quote‘‘ہم نے فیصلہ کیاہے کہ نجی میڈیکل کالجوں میں آدھی سیٹوں کے لئے سرکاری میڈیکل کالجوں کے برابرہی فیس لی جائیگی

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ  جن اوشدھی کیندروں کے مالکان اور اسکیم سے مستفید ہونے والے  افراد کے ساتھ بات چیت کی ۔ جن اوشدھی ہفتہ  یکم مارچ سے ملک بھرمیں منایاجارہاہے تاکہ جینرک دواؤں کے استعمال  اور جن اوشدھی پری یوجنا کے فائدوں کے بارے میں بیداری پیداکی جاسکے ۔ اس تقریب کا موضوع ہے :‘‘ جن اوشدھی –جن اپیوگی ’’۔مرکزی وزیرجناب منسکھ مانڈویا اس موقع پر موجود ہونے والوں میں شامل تھے ۔

پٹنہ سے اس اسکیم سے مستفید ہونے والی محترمہ ہلدا اینتھنی سے بات کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے پوچھا کہ انھیں جن اوشدھی دواؤں کے بارے میں کیسے معلوم ہوا۔ انھوں نے ان سے دواؤں کے معیارکے بارے میں بھی دریافت کیا۔ محترمہ ہلدا نے جواب دیا کہ انھیں ان دواؤں سے بہت زیادہ فائدہ ہواہے ۔ کیونکہ  انھیں  1500-1200روپے کے بجائے اب   ماہانہ 250روپے کی دوائیں  ہی خریدنی پڑتی ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ وہ اس بچت کوسماجی بھلائی کے کاموں میں خرچ کرتی ہیں ۔ وزیراعظم نے ان کے اس جذبے کی ستائش کی اورامید ظاہرکی کہ جن اوشدھی میں  ان کی ہی طرح عام لوگوں کے  اعتماد  بھی اضافہ میں ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ متوسط طبقہ  اس اسکیم کے لئے ایک سرگرم حامی اورمبلغ  ہوسکتاہے ۔ انھوں نے متوسط اور ذیلی متوسط طبقے  اور سماج کے غریب طبقات کی مالی حالت پر پڑنے والے  بیماری کے اثرات کے بارے میں بھی بات کی ۔ انھوں نے سماج کے تعلیم یافتہ طبقے پرزوردیاکہ وہ جن اوشدھی کی فائدوں کے بارے میں بات کریں ۔

|

بھوبنیشورسے ایک دیویانگ مستفید جناب سریش چندبہیرا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے  جن اوشدھی پری یوجنا سے متعلق ان کے تجربات کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعظم نے یہ بھی معلوم کیاکہ آیا انھیں جن دواؤں کی ضرورت ہے وہ جن اوشدھی اسٹورپردستیاب ہیں ۔ جناب بہیرا نے کہا انھیں تمام دوائیں اسٹورسے مل جاتی ہیں اور انھیں ماہانہ 2500-2000روپے کی بچت ہوجاتی ہے ۔ کیونکہ ان کے والدین کو بھی ان دواؤں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ وزیراعظم نے بھگوان جگناتھ سے ان کے اہل خانہ کی شفایابی  اور خیروعافیت کے لئے دعاکی ۔ انھوں نے  جناب بہیرا کے جذبے کی ستائش کی جوکہ ایک دیویانگ ہے اوربہادری کے ساتھ  اپنی لڑائی سے مقابلہ کررہے ہیں ۔

میسورکی محترمہ ببیتاراوسے بات کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے ان پرزوردیاکہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ اس پیغام کو عام کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس اسکیم سے مستفید ہوسکیں ۔

سورت کی محترمہ اروشی نیرونے وزیراعظم کو اپنے علاقے میں جن اوشدھی  کو فروغ دینے سے متعلق اپنی کوششوں کے بارے میں بتایا ۔ اور یہ بھی بتایاکہ  کس طرح جن اوشدھی کیندرکے کم قیمت پردستیاب   سنیٹری پیڈس کو وہ انھیں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو عطیہ کرسکیں ۔ وزیراعظم نے ایک سرگرم سیاسی کارکن کی حیثیت سے   ان کے  خدمت کے جذبے کی ستائش کی ۔اس کی بدولت عوامی زندگی میں خدمت کے رول کو بڑھاواملے گی ۔ انھوں نے یہ بھی تجویز کیاکہ عالمی وباء کے دوران پی ایم آواس یوجنا کے مستفیدین اور مفت راشن کے مستفیدین  سے رابطہ قائم کیاجاناچاہیئے ۔ تاکہ صحت اورصفائی  ستھرائی کے بارے میں  ان کی بیداری میں اضافہ کیاجاسکے ۔

|

رائے پورکے جناب شیلیش کھنڈیلوال  نے جن اوشدھی پری یوجنا کے ساتھ اپنے سفرکے بارے میں بات کی ۔ انھوں نے کہاکہ انھیں یہ دیکھ کر اچھالگا کہ دوائیں  بہت کم قیمت پردستیاب ہیں اورانھوں نے اپنے تمام مریضوں تک  یہ بات پہنچادی ہے ۔وزیراعظم نے دوسرے ڈاکٹروں سے بھی کہا کہ وہ عوام کے مابین جن اوشدھی کو فروغ دیں ۔

 اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ جن اوشدھی کیندرجسم کے لئے دواؤں کے مراکز ہیں ، اوروہ  دماغ کی تشویش بھی کم کرتے ہیں اور  عوام کے پیسوں کی بچت کرکے انھیں راحت فراہم کرنے والے مراکز بھی ہیں ۔ وزیراعظم نے اس بات پراطمینان کااظہارکیاکہ یہ فائدے  ملک کے سبھی حصوں اور سماج کے سبھی طبقوں تک پہنچ رہے ہیں ۔انھوں نے ایک روپے قیمت کے سینیٹری نیپکن کی کامیابی کو بھی اجاگرکیا۔ 21کروڑسینیٹری نیپکن کی فروخت سے ظاہرہوتاہے کہ جن اوشدھی کیندروں نے پورے ملک میں خواتین کی زندگی میں آسانی پیداکی ہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ اس وقت ملک میں 8500سے زیادہ جن اوشدھی کیندر کھلے ہوئے ہیں ۔یہ کیندر محض ایک  اورسرکاری اسٹورنہیں بلکہ  عام آدمی کے لئے سہولتیں فراہم کرنے والے کیندربنتے جارہے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ حکومت نے کینسر ، تپ دق ، ذیابیطس اورامراض قلب جیسی بیماریوں کے علاج کے لئے ضروری 800سے زیادہ دواؤں کی قیمتوں کو بھی کنٹرول میں رکھا ہے ۔ حکومت نے اس بات کو بھی یقینی بنایاہے کہ جسمانی نشوونماء رک جانے کی بیماری  کے علاج اور گھٹنے کی پیوندکاری  پرآنے والی  لاگت بھی کنٹرول میں رہے ۔ انھوں نے شہریوں کے  طبی دیکھ بھال  کوکفایتی بنانے کے  بارے میں اعداد وشمارپیش کئے ۔ انھوں نے مطلع کیا کہ 50کروڑسے زیادہ لوگ آیوشمان بھارت یوجنا کے دائرے میں ہیں۔تین کروڑسے زیادہ لوگوں نے اس اسکیم سے فائدہ حاصل کیاہے ۔ جس سے غریب اورمتوسط طبقے کے لوگوں  کو 70ہزارکروڑروپے کی بچت ہوئی ہے ۔ پی ایم نیشنل ڈائلیسز پروگرام کی بدولت  550کروڑروپے کی بچت ہوئی ہے ۔گھٹنے کی پیوندکاری اورضروری دواؤں کی قیمت پر کنٹرول کی وجہ سے  13ہزارکروڑروپے کی بچت ہوئی ہے ۔

|

وزیراعظم نے مطلع کیاکہ چند روزپہلے ہی حکومت نے ایک اوربڑا فیصلہ کیاہے ، جس سے غریب اورمتوسط طبقے کے بچوں کو فائدہ ہوگا۔ انھوں نے بتایا:‘‘ ہم نے فیصلہ کیاہے کہ نجی میڈیکل کالجوں میں  آدھی سیٹوں کے لئے سرکاری میڈیکل کالجوں کے برابرفیس لی جائیگی ۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

  • Vivek Kumar Gupta April 25, 2022

    जय जयश्रीराम
  • Vivek Kumar Gupta April 25, 2022

    नमो नमो.
  • Vivek Kumar Gupta April 25, 2022

    जयश्रीराम
  • Vivek Kumar Gupta April 25, 2022

    नमो नमो
  • Vivek Kumar Gupta April 25, 2022

    नमो
  • ranjeet kumar April 12, 2022

    jay🎉🙏
  • G.shankar Srivastav March 26, 2022

    जय हो
  • Chowkidar Margang Tapo March 26, 2022

    Namo namo namo
  • Shivkumragupta Gupta March 25, 2022

    नमो नमो नमो नमो नमो नमो
  • ranjeet kumar March 20, 2022

    jay sri ram🙏🙏🙏
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mann Ki Baat: Who are Kari Kashyap and Punem Sanna? PM Modi was impressed by their story of struggle, narrated the story in Mann Ki Baat

Media Coverage

Mann Ki Baat: Who are Kari Kashyap and Punem Sanna? PM Modi was impressed by their story of struggle, narrated the story in Mann Ki Baat
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،30دسمبر 2024
December 30, 2024

Citizens Appreciate PM Modis efforts to ensure India is on the path towards Viksit Bharat