New reforms announced in the Budget not only give a boost to the economy: PM
Budget aims at the economic empowerment of every citizen in the country: PM Modi
The Union Budget adopts an integrated approach for the Agriculture sector: PM Modi

نئی دہلی  یکم  فروری  :وزیراعظم نریندرمودی نے آج مرکزی بجٹ 2020کو مستقبل کے خاکے اور قدم اٹھانے والابجٹ قراردیاہے ۔

لوک سبھامیں مرکزی بجٹ پیش کئے جانے کے بعد ، وزیراعطم نے اپنی رائے زنی میں کہا‘‘ بجٹ میں جن نئئ اصلاحات کا اعلان کیاگیاہے ، ان سے نہ صرف معاش کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ اس کا مقصد ملک میں ہرشہری کو معاشی طورپر بااختیاربنانا بھی ہے ۔

انھوں نے کہاکہ ‘‘اس بجٹ سے نئی دہائی میں معیشت کو مزید مستحکم بنانے کی راہ میں پیش رفت ہوئی ہے ۔ ’’

 

روزگارکے مواقع پیداکرنے پرتوجہ

وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ 2020 میں زراعت ، بنیادی ڈھانچے ، کپڑے کی صنعت اورٹکنالوجی جیسے ، روزگارکے مواقع پیداکرنے والے بڑے شعبوں پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ انھوں نے کہا‘‘ 16نکات سے کسانوں کی آمدنی دوگناکرنے میں مددملے گی اوردیہی علاقوں میں روزگارکے مزید مواقع پیداہوں گے ’’۔

انھوں نے کہا ‘‘ مرکزی بجٹ میں زرعی شعبے کے لئے ایک مربوط نظریہ اختیارکیاگیاہے ، وہیں کاشتکاری کے روایتی طریقوں کے علاوہ باغبانی ، ماہی گیری اور مویشی پروری میں بھی ویلیو ایڈیشن میں اضافہ ہوگا’’۔

انھوں نے کہ‘‘ سمندری معیشت میں کوششو ں سے مچلی کی ڈبہ بندی اورمارکیٹنگ میں نواجوں کے لئے روزگارکے مزید مواقع پیداہوں گے ۔

کپڑے کی صنعت کا شعبہ

وزیراعظم نے کہاکہ تکنیکی ٹیکسٹائل میں نئی مشینوں پرایک فیصلہ کیاگیاہے ۔ انھوں نے کہ بجت میں خام مال کے محصول کے ڈھانچے میں بھی اس طرح  کے اصلاحات کا اعلان کیاگیاہے کہ اس سے بھارت میں انسان کے بنانے ہوئے فائیبر کی پیداوار میں اضافہ ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس اصلاح کا مطالبہ ، پچھلی 3دہائیوں سے کیاجارہاتھا۔

 

صحت کاشعبہ

وزیراعظم نے کہاکہ ‘‘ آیوش مان بھارت پروگرام کی وجہ سے ملک میں صحت کے شعبے میں وسعت آئی ہے ۔ اس سے مزید انسانی وسائل کی گنجائش میں وسعت پیداہوتی ہے ،چاہے ڈاکٹرز ہوں نرسیں ہوں یااٹینڈینٹس ہوں اس کے ساتھ ساتھ ملک میں طبی آلات کی مینوفیکچرنگکی ضرورت بھی ہے اورحکومت نے اس سمت میں بہت سے فیصلے کئے ہیں ۔

 

ٹیکنالوجی کا شعبہ

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے ٹیکنالوجی شعبے میں روزگارکے مواقع پیداکرنے میں بہتری کے لئے بہت سے خصوصی اقدامات کئے ہیں ، ‘‘ ہم نے اسمارٹ سٹی ، الیکٹرانک مینوفیکچرنگ ، ڈیٹامرکز پارک، بایو ٹکنالوجی اورکوانٹم ٹیکنالوجی سے متعلق پالیسی کے سلسلے میں بہت سے اقدامات کئے ہیں ۔

انھوں نے کہا‘‘بجٹ میں ڈگری کورسز ، مقامی اداروں میں انٹرن شب اور آن لائن ڈگری کورسز میں اپیرنٹس شپ جیسے نئے اوراختراعی اقدامات کے ذریعہ نوجوانوں میں ہنرمندی کے فروغ پرتوجہ مرکوز کی ہے ’’۔

یہ کہتے ہوئے کہ ایم ایس ایم ای اوربرآمد کے شعبے ، روزگارکے مواقع پیداکرنے کے وسائل ہیں ، انھوں نے کہاکہ بجٹ میں چھوٹی صنعتوں کے فائنانسنگ کے ساتھ ساتھ برآمدمیں اضافے پربھی توجہ دی گئی ہے ۔

 

بنیادی ڈھانچہ

انھوں نے کہاکہ ایک جدید بھارت کو جدید بنیادی ڈھانچےے کی ضرورت ہے اور یہ شعبہ روزگار کے کافی زیادہ مواقع پیداکرنے والا شعبہ ہے ۔ انھوں نے کہ ‘‘ 100لاکھ کروڑروپے سے زیادہ رقم 6500سے زیادہ پروجیکٹوں میں لگائی جارہی ہے  اوراس سے بڑے پیمانے پرروزگار کے مواقع پیداہوں گے ۔ قومی لاجسٹکس پالیسی سے بھی تجارت ،صنعت اورروزگار میں مددملے گی ۔

انھوں نے کہاکہ 100نئے ہوائی اڈوں کی تعمیر کے اعلان سے ملک میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ اوراس کے ساتھ ساتھ روزگارکی بڑے پیمانے پرگنجائش پیداہوگی ۔ ’’

 

سرمایہ کاری

وزیراعظم نے کہاکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے بہت سے تاریخی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں جو روزگارکے مواقع پیداکرنے میں ایک بڑی مدد ثابت ہوگا۔

‘‘بانڈمارکیٹ کو مستحکم بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں اورساتھ ہی ساتھ بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی طویل مدتی فائنانسنگ بھی کئ گئی ہے ۔ا س طرح ڈویڈینڈکی تقسیم پرٹیکس کو ختم کئے جانے سے کمپنیوں کو مزید سرمایہ کاری کے لئے 25ہزار کروڑروپے سے زیادہ کی رقم حاصل ہوگی ’’۔

‘‘راست غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے ٹیکس رعایت کا بھی اعلان کیاگیاہے ۔

انھوں نے کہا‘‘ اسی طرح ٹیکس فوائد اسٹارٹ اپس کو فراہم کرائے گئے ہیں اورریئل اسٹیٹ کے شعبے کو بھی ٹیکس فوائد دیئے گئے ہیں ’’۔

 

ٹیکس عائد کرنے میں اعتماد پرتوجہ

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت ایسا ماحول بنارہی ہے جس میں کوئی تنازعی نہ لیکن انکم ٹیکس میں اعتماد قائم رہے ۔

انھوں نے کہا ‘‘کمپنی قانون میں چھوٹی چھوٹی غلطیوں تک کو جرم قراردیاگیاتھالیکن اب ہم نے اس طرح کے کاموں کو جرم قرارینا بند کرنے کافیصلہ کیاہے ’’۔

‘‘ہم ٹیکس دہندگان کا ایک چارٹرجاری کررہے ہیں ، جس میں ٹیکس دہندگان کے حقوق بیان کریں گے ۔ ’’

اسی سمت اعتماد میں اضافہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اب بجٹ میں اعلان کیاگیاہے کہ آئی ایس ایم ای کا آڈٹ لازمی نہیں ہوگا۔ جن کی مجموعی تجارت 5کروڑتک ہے ۔

انھوں نے کہا‘‘اس سے پہلے یہ حدایک کروڑروپے تھی ، لیکن اب اس میں اضافہ کرکے یہ 5کروڑروپے کردی گئی ہے ۔

 

سرکاری ملازمتوں کے لئے متحدہ امتحان

انھوں نے کہا‘‘ اب تک ملک کے نوجوانوں کو مختلف سرکاری ملازمتوں کے لئے مختلف امتحانات دینے ہوتے تھے ۔ اس نظام میں نظم تبدیلیاں لاتے ہوئے بھرتی سے متعلق قومی ایجنسی ، آن لائن مشترکہ امتحانات کا انعقاد کریگی ۔ یہ امتحانات بینکوں ، ریلویز یاکسی بھی دیگر سرکاری ملازمت کے لئے ہوں گے ’’۔

 

کم سے کم حکومت زیادہ سے زیادہ حکمرانی

وزیراعظم نے کہاکہ فیس لیس اپیل ، آسان بنائے گئے براہ راست ٹیکس ، سرکاری شعبے کے یونٹوں کی حصص کی فروخت شروع کرنے کی کوششیں ، سرکاری خریداری کامتحدنظام /خودبخود اندراج جیسے سبھی اقدامات کا مقصد کم سے کم حکومت اور زیادہ سے حکمرانی ہے ۔

 

کام کرنے میں آسانی اورزندگی گزربسرمیں آسانی

وزیراعظم نے مزید کہاکہ بجٹ میں ایک لاکھ سے زیادہ گرام پنچایتو نکی آنگن واڑیوں ، اسکولوں ، تندرستی مرکزوں اور پولیس اسٹیشنوں کو براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے ذریعہ مربوط کرنے کا اعلان کیاگیاہے ۔

انھوں نے کہاکہ اس سے ‘‘ کام کرنے میں آسانی اورگزربسرمیں آسانی ’’ میں مدد ملے گی ۔

انھوں نے کہا ‘‘ اس سے براڈبینڈ کو ذریعہ دوردراز کے بہت سے گاوؤں کو مربوط کرنے میں مددملے گی ۔

انھوں نے مرکزی بجٹ 2020کو ایسا بجٹ بتایاکہ جس سے آمدنی اور سرمایہ کاری ، مانگ اور صرفے کو استحکام ملتاہے ۔ایسا بجٹ جس سے مالی نظام اورقرضے کی آمد میں ایک نئی جان پیداہوگئی ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures

Media Coverage

India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister lauds the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948
December 03, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi lauded the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948 in Rajya Sabha today. He remarked that it was an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.

Responding to a post on X by Union Minister Shri Hardeep Singh Puri, Shri Modi wrote:

“This is an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.”