بھارت- سویڈن ورچوئل سربراہ اجلاس

Published By : Admin | March 5, 2021 | 14:54 IST
PM Modi expresses solidarity with the people of Sweden in the wake of the violent attack on 3rd March, prays for early recovery of the injured
Longstanding close relations between India and Sweden based on shared values of democracy, rule of law, pluralism, equality, freedom of speech and respect for human rights: PM

نئی دہلی، 5 مارچ: وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور سویڈن کے وزیر اعظم عزت مآب اسٹیفن لافواں کے بیچ آج ورچوئل وسیلے سے سربراہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی اور دیگر علاقائی و کثیرجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم مودی نے 3 مارچ کو ہوئے دہشت گردانہ  حملے کے سلسلے میں سویڈن کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وزیر اعظم نے پہلے ہند-نورڈک سربراہ اجلاس کے لیے، اپنے 2018 کے سویڈن دورے نیز دسمبر، 2019 میں سویڈن کے بادشاہ اور ملکہ کے بھارتی دورے کو یاد کیا۔

دونوں رہنماؤں نے بھارت اور سویڈن کے درمیان دیرینہ تعلقات پر زور دیا جو جمہوریت، قانون کی حکمرانی، تکثیریت، مساوات، آزادی اظہار، اور انسانی حقوق کے احترام کی مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔ انھوں نے کثیر جہتی، قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظم، دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے تئیں اپنی عہد بستگی کا اعادہ کیا۔ انھوں نے یوروپی یونین اور یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ بھارت کی شراکت داری میں بڑھتی ہوئی اہمیت کا بھی اعتراف کیا۔

دونوں رہنماؤں نے بھارت اور سویڈن کے مابین جاری وسیع تعاون کا جائزہ لیا، اور مشترکہ ایکشن پلان اور مشترکہ اختراعی شراکت داری پرعمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا، جن پر وزیر اعظم مودی کے 2018 کے سویڈن دورے کے دوران اتفاق کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم مودی نے سویڈن کے بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے) میں شامل ہونے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت-سویڈن مشترکہ اقدام  اور لیڈرشپ گروپ آن انڈس ٹرائی ٹرانزیشن (لیڈشپ آئی ٹی) کی  بڑھتی ہوئی رکنیت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، جس کا آغاز بھارت اور سویڈن کی جانب سے  ستمبر 2019 میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی ایکشن سربراہ اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔

دونوں رہنماؤں نے ٹیکہ کاری مہم سمیت کوڈ 19 کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا، اور تمام ممالک میں ٹیکے کی فوری اور سستی رسائی فراہم کی جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi govt created 17.19 crore jobs in 10 years compared to UPA's 2.9 crore

Media Coverage

PM Modi govt created 17.19 crore jobs in 10 years compared to UPA's 2.9 crore
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti
January 02, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today greeted on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti.

Responding to a post by Shri Kiren Rijiju on X, Shri Modi wrote:

“Greetings on the Urs of Khwaja Moinuddin Chishti. May this occasion bring happiness and peace into everyone’s lives.