QuoteI hope that the discussions and debates would give far-reaching results in public interest: PM Modi at the start of the Monsoon Session of Parliament
QuoteI condemn the Manipur incident and it is a shameful act for any civilised society: PM Modi at the start of the Monsoon Session of Parliament
QuoteThe perpetrators of the Manipur incident will not be spared: PM Modi at the start of the Monsoon Session of Parliament

نمسکار ساتھیو!

مانسون اجلاس میں آپ سب کا خیرمقدم ہے۔ ساون کامبارک مہینہ چل رہا ہے، اور اس بار تو ڈبل ساون ہے  اور اس لئےسا ون کی میعاد بھی  ذرا زیادہ ہے۔ اور ساون کا مہینہ مبارک سنکلپ کے لئے، مبارک  کام کے لئےبہت ہی بہترین مانا جاتاہے اور آج جب جمہوریت کے مندر میں اس ساون کے مبارک مہینہ میں مل رہے ہیں توجمہوریت کامندرایسےبہت سے مبارک کام کے لئے اس سے بڑا بہترین  موقع نہیں ہوسکتا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ سبھی معزز ارکان پارلیمان مل کر اس اجلاس کا عوامی مفاد میں زیادہ سے زیادہ استعمال کریں گے ۔

پارلیمنٹ کی جو ذمہ داری اور پارلیمنٹ میں ہر ارکان پارلیمان کی جو ذمہ داری ہے، ایسےبہت سے قوانین کو بنانا، اس پر تفصیلی بحث کرناانتہائی ضروری ہے۔ اوربحث و مباحثہ جتنا زیادہ ہوتا ہے ،  بحث جتنی زیادہ گہرائی سے ہوتی ہے اتنے عوامی مفاد میں  دور رس نتائج دینے والےاچھے فیصلے ہوتے ہیں ۔ پارلیمنٹ میں جو معززارکان پارلیمان آتے ہیں وہ سرزمین سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں، عوام کے دکھ ،درد کوسمجھنے والے ہوتے ہیں۔ اور اسلئےجب بحث ہوتی ہے تو ان کی طرف سے جو خیالات پیش کئےجاتے ہیں وہ جڑوں سےجڑے ہوئےخیالات ہوتے ہیں ، اور اس لئے   بحث تو ثمر آور ہوتی ہے، فیصلےبھی مضبوط ہوتے ہیں،نتیجہ خیز ہوتے ہیں۔ اور اسلئےمیں سبھی سیاسی پارٹیوں کو ، سبھی معزز ا رکان پارلیمان کو اس اجلاس کابھر پورا ستعمال کرکے  عوامی مفادکے کام کو ہم آگے بڑھائیں ۔

 یہ اجلاس کئی معنی میں اہمیت کاحامل بھی ہے کیوں کہ اس اجلاس میں جو بل لائے جارہےہیں وہ براہ راست عوام کے مفاد سےجڑے ہوئےہیں ۔ ہماری نوجوان نسل جوپوری طرح ڈجیٹل ورلڈ کے ساتھ ایک طرح سے قیادت کررہی ہے اس وقت ڈیٹا پروٹکشن بل ملک کے ہرشہری کو ایک نیا اعتماد دینے والابل ہے ، اور دنیا میں ہندوستان کی ساکھ بڑھانے والا بل ہے ۔  اسی طرح سے نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن ، نئی تعلیمی پالیسی کےسلسلے میں ایک بہت بڑااہم قدم ہے اوراس کااستعمال تحقیق کو قوت بخشنا، انوویشن کو  طاقت دینا، ریسرچ کوقوت بخشنا اور ہماری نوجوان نسل جو دنیاکے اندر نئے انٹرپرائزیز کے ذریعہ  دنیا کی قیادت کرنے کا حوصلہ رکھتی ہے، ان کے لئے بڑاموقع لے کر آرہی ہے ۔

عوامی اعتماد بھی عام انسان کے تئیں بھروسہ کرنا کئی قانونو ں کوڈی کریمنلائز کرنا ، اس مہم کو آگے بڑھانے والا یہ بل ۔ اس طرح سے جو پرانےقانون ہیں ان کو ختم کرنےکے لئے بھی ایک بل میں  التزام کیا جارہا ہے ۔ ہمارے یہاں صدیوں سے ایک روایت رہی ہے کہ جب تنازع پیدا ہوتو بات چیت سے حل کیا جائے ۔ میڈیئیشن  کی روایت ہمارے ملک کی بہت صدیوں پرانی ہے، اس کو اب قانونی بنیاد فراہم کرتے ہوئے میڈیئیشن بل لانےکی سمت  اس اجلاس کا بہت بڑا استعمال ہے، جو کئی تنازعات کے عام سےعام انسانی سےلےکر  غیر معمولی ا تفاق کوبھی مل بیٹھ کر حل کرنےکاایک مضبوط بنیاد  فراہم کرے گا۔اسی طرح سے ڈینٹل مشن کے تعلق سے یہ بل جوہمارےڈینٹل کالجوں کے میڈیکل کے طلباء کے لئے ایک نئےنظام کو شکل دے گا۔

ایسے کئی اہم بل اس باراس اجلاس میں  پارلیمنٹ میں آرہےہیں  تب یہ عوامی مفاد کےہیں ، یہ نوجوانوں کے مفاد کے ہیں،یہ ہندوستان کے روشن  مستقبل کے لئے ہیں ۔مجھےیقین ہے اس پارلیمنٹ میں سنجیدگی سے ان بلوں پربحث کرکے ہم بہت تیزی سے  قومی مفادکےاہم اقدامات کو آگےبڑھائیں گے۔

ساتھیو،

آج جب میں آپ کے بیچ  آیا ہوں،اس جمہوریت کے مندر کے پاس کھڑا ہوں، تب میرا دل  درد سےلبریز ہے،  غصے سے لبریز ہے،  منی پور کاجوواقعہ سامنے آیاہےکسی بھی  مہذب سماج کےلئے یہ شرمسارکرنےوالا واقعہ ہے۔پاپ کرنے والے، گناہ کرنےوالےکتنے ہیں، کون ہیں وہ، اپنی جگہ پر ہیں ، لیکن  بےعزتی پورے ملک کی ہورہی ہے، 140 کروڑ ملک کےعوام کو  شرمسارہونا پڑ رہا ہے۔ میں سبھی وزرائے اعلیٰ سے درخواست کرتاہوں کہ وہ  اپنی ریاست میں نظم و نسق کومزید مضبوط کریں ، خاص طور سےہماری ماؤں، بہنوں کے تحفظ کے لئےسخت سے سخت قدم اٹھائیں۔ واقعہ چاہے راجستھان کاہو، واقعہ چاہے چھتیس گڑھ کاہو،واقعہ چاہے منی پور کا ہو۔اس ملک میں  ہندوستان کے کسی بھی کونےمیں  ، کسی کی بھی ریاستی حکومت میں  سیاسی  تنازع سے  بالا تر ہو کر امن و قانون کی بالادستی، عورتوں کااحترام اور میں اہل وطن کو یقین دلانا چاہتاہوں کہ کسی بھی گنہگار کوبخشانہیں جائےگا۔ قانون اپنی پوری طاقت سے ، پوری سختی سے ایک کے بعدایک قدم اٹھائے گا۔  منی پور کی بیٹیوں کےساتھ جو ہواہے، اس کو کبھی معاف نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

بہت بہت شکریہ دوستو!

 

  • कृष्ण सिंह राजपुरोहित भाजपा विधान सभा गुड़ामा लानी November 21, 2024

    जय श्री राम 🚩 वन्दे मातरम् जय भाजपा विजय भाजपा
  • Devendra Kunwar October 08, 2024

    BJP
  • दिग्विजय सिंह राना September 20, 2024

    हर हर महादेव
  • Jitender Kumar Haryana BJP State President July 08, 2024

    🇮🇳
  • JBL SRIVASTAVA May 27, 2024

    मोदी जी 400 पार
  • Vaishali Tangsale February 12, 2024

    🙏🏻🙏🏻🙏🏻👏🏻
  • ज्योती चंद्रकांत मारकडे February 11, 2024

    जय हो
  • bhaskar sen July 31, 2023

    At the start of the monsoon session Honourable prime minister was quite strong in his unscathing attack on the Horrendous Manipur Incident that leaves shock waves . prime minister has assured positive steps against the offenders . Some arrests were made and more to follow. incidentally CBI has taken over the case in issue . Honourable prime minister emphasized on the day's deliberations which should have long standing repurcussion . JAI hind
  • bhaskar sen July 31, 2023

    At the start of the monsoon session Honourable prime minister was quite strong in his unscathing attack on the Horrendous Manipur Incident that leaves shock waves . prime minister has assured positive steps against the offenders . Some arrests were made and more to follow. incidentally CBI has taken over the case in issue . Honourable prime minister emphasized on the day's deliberations which should have long standing repurcussion . JAI hind
  • Er DharamendraSingh July 30, 2023

    🕉🙏
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Nokia exporting up to 70% of India production, says Tarun Chhabra

Media Coverage

Nokia exporting up to 70% of India production, says Tarun Chhabra
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Share your ideas and suggestions for 'Mann Ki Baat' now!
March 05, 2025

Prime Minister Narendra Modi will share 'Mann Ki Baat' on Sunday, March 30th. If you have innovative ideas and suggestions, here is an opportunity to directly share it with the PM. Some of the suggestions would be referred by the Prime Minister during his address.

Share your inputs in the comments section below.