یہ تقریر مرکزی وزیرخارجہ  ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ذریعہ پڑھی گئی  جو اس  اجلاس میں ذاتی  طور پر موجود تھے۔

عزت مآب ،

ہندوستان  ستائس کے ساتھ یاد کرتا ہے کہ ایس سی او کے رکن کے طور پر اس کا داخلہ 2017  میں قزاخی صدارت کے دوران ہوا تھا۔ تب سے، ہم نے ایس سی او میں صدارت کا ایک مکمل دور مکمل کر لیا ہے۔ ہندوستان نے 2020 میں کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ میٹنگ کے ساتھ ساتھ 2023 میں کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ میٹنگ ،دونوں کی میزبانی کی۔ ہماری خارجہ پالیسی میں ایس سی او کا ایک نمایاں مقام ہے۔

 ہم تنظیم کے رکن کی حیثیت سے شرکت کرنے والے ایران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، میں صدر رئیسی اور دیگر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہونے والی المناک  اموات پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔

میں صدر لوکاشینکو کو بھی مبارکباد دیتا ہوں اور بیلاروس کو تنظیم کے نئے رکن کے طور پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

عزت مآب،

ہم آج وبائی اثرات، جاری تنازعات، بڑھتے ہوئے تناؤ، اعتماد کے خسارے اور دنیا بھر میں ہاٹ ا سپاٹ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پس منظر میں جمع ہیں۔ ان واقعات نے بین الاقوامی تعلقات اور عالمی اقتصادی ترقی پر خاصا دباؤ ڈالا ہے۔ انہوں نے گلوبلائزیشن سے پیدا ہونے والے کچھ مسائل کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ہمارے اجتماع کا مقصد ان  واقعات کے نتائج کو کم کرنے کے لیے مشترکہ بنیادکی تلاش کرنا ہے۔

ایس سی او ایک اصول پر مبنی تنظیم ہے، جس کا اتفاق رائے اس کے رکن ممالک کے نقطہ نظر کو آگے بڑھاتا ہے۔ اس وقت یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ ہم خود مختاری، آزادی، علاقائی سالمیت، برابری، باہمی فائدے، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت، طاقت کے استعمال نہ کرنے یا طاقت کے استعمال کی دھمکی کے لیے باہمی احترام کا اعادہ کر رہے ہیں۔  ہم نے ریاستی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے اصولوں کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

ایسا کرتے ہوئے، فطری طور پر دہشت گردی سے نمٹنے کو ترجیح دی جانی چاہیے، جو ایس سی او کے اصل اہداف میں سے ایک ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگوں کے ایسے  تجربات  ہیں، جو اکثر ہماری سرحدوں سے باہر ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ اگر اسے نہ روکا گیا تو یہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔ دہشت گردی کسی بھی شکل میں ہو، اسے جائز یا معاف نہیں کیا جا سکتا۔ عالمی برادری کو ان ممالک کو الگ تھلگ اور بے نقاب کرنا چاہیے جو دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں، محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتے ہیں اور دہشت گردی کو بڑھاوادیتے ہیں۔ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو فیصلہ کن ردعمل کی ضرورت ہے اور دہشت گردی کی مالی معاونت اور بھرتیوں کا سختی سے مقابلہ کیا جانا چاہیے۔ ہمیں اپنے نوجوانوں میں بنیاد پرستی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھی فعال اقدامات کرنے چاہئیں۔ اس موضوع پر گزشتہ سال ہندوستان کی صدارت کے دوران جاری کیا گیا مشترکہ بیان ہمارے  مشترکہ عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

آج ہمارے سامنے ایک اور نمایاں تشویش موسمیاتی تبدیلی ہے۔ ہم اخراج میں پرعزم کمی کو حاصل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، جس میں متبادل ایندھن کی منتقلی، الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانا، اور آب و ہوا کے لیے لچکدار انفراسٹرکچر کی تعمیر شامل ہے۔ اس تناظر میں، ہندوستان کی ایس سی او کی صدارت کے دوران، ابھرتے ہوئے ایندھن کے بارے میں ایک مشترکہ بیان اور نقل و حمل کے شعبے میں ڈی کاربنائزیشن پر ایک تصوراتی  دستاویز کو  منظوری دی گئی تھی۔

عزت مآب،

اقتصادی ترقی کے لیے مضبوط رابطے کی ضرورت ہے۔ یہ ہمارے معاشروں کے درمیان تعاون اور اعتماد کی راہ بھی ہموار کر سکتا ہے۔ خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کنیکٹی وٹی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے لیے ضروری ہے۔ اسی طرح غیر امتیازی تجارتی حقوق اور  ٹرانزٹ انتظامات  بھی ہیں۔ ایس سی او کو ان پہلوؤں پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔

اکیسویں صدی ٹیکنالوجی کی صدی ہے۔ ہمیں ٹیکنالوجی کو تخلیقی بنانا ہے اور اسے اپنے معاشروں کی فلاح و بہبود اور ترقی پر لاگو کرنا ہے۔ ہندوستان مصنوعی ذہانت پر قومی حکمت عملی اورآئی اے  مشن کے آغاز کے لیے تیاری  کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ اے آئی تعاون پر ایک روڈ میپ کے  تعلق سے ایس سی او کے فریم ورک کے اندر کام کرنے سے‘اے آئی فارآل ’ کے تئیں ہماری  عہدبندی بھی ظاہر ہوتی ہے۔

ہندوستان کے اس خطے کے لوگوں کے ساتھ گہرے تہذیبی تعلقات ہیں۔ ایس سی او میں وسطی ایشیا کی مرکزیت کو تسلیم کرتے ہوئے ہم نے ان کے مفادات اور خواہشات کو ترجیح دی ہے۔ یہ ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تبادلوں، منصوبوں اور سرگرمیوں سے ظاہر ہوتا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم میں تعاون، ہمارے لیے، عوام پرمرکوز رہا ہے۔ ہندوستان نے اپنی صدارت کے دوران ایس سی او ملیٹ فوڈ فیسٹیول، ایس سی او فلم فیسٹیول، ایس سی او سورج کنڈ کرافٹ میلہ، ایس سی او تھنک ٹینکس کانفرنس، اور مشترکہ بدھ مت ثقافتی ورثہ پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ ہم  فطری طور پر دوسروں کی اسی طرح کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔

مجھے خوشی ہے کہ ایس سی او سیکرٹریٹ کے نئی دہلی ہال میں گزشتہ سال اس کے افتتاح کے بعد سے کئی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس میں 2024 میں یوگا کا 10 واں بین الاقوامی دن بھی شامل ہے۔

عزت مآب ،

میں اس بات کی نشاندہی کرنا چاہتا ہوں کہ ایس سی او ہمیں لوگوں کو متحد کرنے، تعاون کرنے، ترقی کرنے اور ایک ساتھ خوشحال ہونے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جو واسدھائیوا کٹمبکم کے ہزاروں سال پرانے اصول پر عمل کرتا ہے جس کا مطلب ہے ‘دنیا ایک خاندان ہے’۔ ہمیں ان جذبوں  کو مسلسل عملی تعاون میں تبدیل کرنا چاہیے۔ میں ان اہم فیصلوں کا خیرمقدم کرتا ہوں جو ہم آج لیں گے۔

میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کرنے پر قزاخ  فریق کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ایس سی او کی اگلی صدارت  کے لئے  چین کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to participate in Veer Baal Diwas programme on 26 December in New Delhi
December 25, 2024
PM to launch ‘Suposhit Gram Panchayat Abhiyan’

Prime Minister Shri Narendra Modi will participate in Veer Baal Diwas, a nationwide celebration honouring children as the foundation of India’s future, on 26 December 2024 at around 12 Noon at Bharat Mandapam, New Delhi. He will also address the gathering on the occasion.

Prime Minister will launch ‘Suposhit Gram Panchayat Abhiyan’. It aims at improving the nutritional outcomes and well-being by strengthening implementation of nutrition related services and by ensuring active community participation.

Various initiatives will also be run across the nation to engage young minds, promote awareness about the significance of the day, and foster a culture of courage and dedication to the nation. A series of online competitions, including interactive quizzes, will be organized through the MyGov and MyBharat Portals. Interesting activities like storytelling, creative writing, poster-making among others will be undertaken in schools, Child Care Institutions and Anganwadi centres.

Awardees of Pradhan Mantri Rashtriya Bal Puraskar (PMRBP) will also be present during the programme.