عزت مآب،

وزیراعظم شیربہادر دیوباجی،

معزز وفود

میڈیا کے ساتھیو،

نمسکار!

بھارت میں وزیراعظم دیوباجی کے خیرمقدم کرنے پرمجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، آج بھارت کے نئے سال اور نوراتری کے مقدس موقع پردیوباجی بھارت پہنچےہیں، میں  انہیں، بھارت اورنیپال کے  شہریوں کو نوراتری پر  نیک خواہشات پیش کرتاہوں۔

دیوبا جی ہندوستان کے ایک پرانے ووست ہیں ۔ یہ وزیراعظم کی حیثیت سے ہندوستان کے لئے ان کا یہ پانچواں دورہ ہے۔ دیوبا جی نے  بھارت اورنیپال کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں ایک اہم رول ادا کیا ہے ۔

دوستو!

بھارت اورنیپال کی دوستی ، ہمارے عوام کے درمیان تعلقات  ایک  ایسی مثال ہے جو دنیا میں کہی نہیں دیکھی گئی۔ہماری تہذیب، ہماری ثقافت اورہمارےتبادلوں کی ڈور، قدیم دور سے ہی ایک دوسرے سے مربوط ہے۔ہم ابتدا سے ہی ایک دوسرے کی خوشی اور غم کے ساتھی رہے ہیں۔ ہماری شراکت داری کی بنیاد ہمارےعوام کے درمیان آپسی تعلقات اور ان کے درمیان تبادلے ہیں ۔ یہ ہمارے تعلقات کو توانائی دیتی ہےاورانہیں برقرار رکھتی ہے ۔

نیپال کے تناظر میں بھارت کی پالیسیاں اور اس کی کوششیں صرف اسی جذبے سے متاثر ہیں۔ ہندوستان نیپال کے امن، ترقی اور پیش رفت کے سفر میں ایک مضبوط شراکت دار رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ 

دوستو!

آج دیوبا جی اور میں نے ان تمام موضوعات اور دیگر بہت سے اہم  امور پر  سود مند اورنتیجہ خیز گفتگو کی۔ ہم نے باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ، اس کے علاوہ مستقبل کے لیے روڈ میپ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہم دونوں نے اتفاق کیا کہ ہمیں بجلی کے شعبے میں تعاون کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ پاور کارپوریشن پر ہمارا مشترکہ وژن بیان مستقبل کے اشتراک کے لیے ایک بلیو پرنٹ ثابت ہوگا۔ ہم نے پنچیشور پروجیکٹ  کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ منصوبہ خطے کی ترقی کے لیے  بساط بدلنے وا لے ثابت ہوں گے۔ ہم نے نیپال کے ہائیڈرو پاور ڈیولپمنٹ منصوبوں میں ہندوستانی کمپنیوں کی زیادہ شرکت کے موضوع پر بھی اتفاق کیا۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ نیپال اپنی اضافی بجلی ہندوستان کو برآمد کر رہا ہے۔ یہ نیپال کی اقتصادی ترقی میں اچھا تعاون کرے گا۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ نیپال سے بجلی درآمد کرنے کی کئی اور تجاویز کو بھی منظوری دی جا رہی ہے۔

مجھے خوشی ہے کہ نیپال بین الاقوامی شمسی اتحاد کا ایک رکن بن گیا ہے۔ اس سے ہمارے خطے میں پائیدار، سستی اور صاف توانائی کو فروغ ملے گا۔

دوستو!

وزیر اعظم دیوبا جی اور میں نے ہر لحاظ سے تجارت اور سرحد پار رابطے سے متعلق  بہت سےاقدامات کو ترجیح دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ جے نگر-کرتھا ریل لائن کا تعارف اسی کا ایک حصہ ہے۔ اس طرح کی اسکیمیں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان خوش اسلوبی اور رکاوٹوں سے پاک تبادلے میں زبردست معاون ثابت ہوں گی۔

نیپال میں روپے کارڈ کا تعارف ہمارے مالیاتی رابطے میں ایک نئے باب کا اضافہ کرے گا۔ دیگر پروجیکٹس جیسے نیپال پولیس اکیڈمی، نیپال گنج میں مربوط  چیک پوسٹ اور رامائن سرکٹ وغیرہ بھی دونوں ممالک کو  ایک دوسرے کے قریب لائیں گے۔

دوستو!

ہم نے آج غیر ضروری عناصر کےذریعہ  بھارت اور نیپال کی کھلی سرحدوں کے غلط استعمال کیے جانے کے معاملے پر بھی بات کی۔ ہم نے اپنے دفاعی اور سیکورٹی اداروں کے درمیان قریبی تعاون کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔ مجھے یقین ہے کہ آج کی ہماری بات چیت ہندوستان-نیپال تعلقات کے مستقبل کے لیے امیدافزا اہداف طے کرنے میں کارگر ثابت ہوگی۔

دیوباجی!

آپ کل کاشی میں ہوں گے۔ نیپال اور بنارس کا صدیوں پرانا رشتہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کاشی نئی شکل دیکھ کر ضرور متاثر ہوں گے۔ ایک بار پھر، میں آپ کا اور آپ کے وفد کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتا ہوں۔

بہت بہت شکریہ

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.