بھارت-وسطی ایشیا ورچوئل چوٹی کانفرنس

Published By : Admin | January 27, 2022 | 16:36 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 27 جنوری، 2022 کو ورچوئل فارمیٹ میں پہلی بھارت-وسطی ایشیا چوٹی کانفرنس کی میزبانی کی، جس میں جمہوریہ قزاقستان، جمہوریہ کرغزستان، جمہوریہ تاجکستان، ترکمانستان اور جمہوریہ ازبکستان کے صدور نے شرکت کی۔ یہ پہلی بھارت-وسطی ایشیا چوٹی کانفرنس، ہندوستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی۔

چوٹی کانفرنس کے دوران، وزیر اعظم مودی اور وسطی ایشیائی رہنماؤں نے بھارت-وسطی ایشیا کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ قائدین نے چوٹی کانفرنس کے طریقہ کار کو ہر 2 سال بعد منعقد کرنے کا تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے اسے ادارہ جاتی بنانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے سربراہی اجلاس کی زمینی سطح پر تیاری کے لیے وزرائے خارجہ، وزرائے تجارت، وزرائے ثقافت اور سیکورٹی کونسل کے سیکرٹریوں کی باقاعدہ میٹنگوں پر بھی اتفاق کیا۔ نئے میکانزم کی مدد کے لیے نئی دہلی میں ایک بھارت-وسطی ایشیا سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا۔

  رہنماؤں نے تجارت اور کنیکٹویٹی، ترقیاتی تعاون، دفاع اور سلامتی اور خاص طور پر ثقافتی اور عوام سے عوام کے درمیان رابطوں کے شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے دور رس تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ ان میں توانائی اور کنیکٹویٹی پر ایک گول میز؛ افغانستان اور چابہار بندرگاہ کے استعمال پر اعلیٰ سرکاری سطح پر مشترکہ ورکنگ گروپس؛ وسطی ایشیائی ممالک میں بودھ مذہب سے متعلق نمائش اور مشترکہ الفاظ پر مبنی بھارت-وسطی ایشیا لغت کی تدوین، انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشقیں، وسطی ایشیائی ممالک سے سالانہ 100 رکنی نوجوانوں کے وفد کا دورۂ ہند اور وسطی ایشیائی سفارت کاروں کے لیے خصوصی کورسز شامل ہیں۔

 وزیر اعظم مودی نے وسطی ایشیائی رہنماؤں کے ساتھ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ رہنماؤں نے حقیقی نمائندگی پر مبنی اور جامع حکومت کے ساتھ پرامن، محفوظ اور مستحکم افغانستان کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے افغان کے عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے ہندوستان کے جاری عزم سے آگاہ کیا۔

رہنماؤں کی طرف سے ایک جامع مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جو کہ ایک پائیدار اور جامع بھارت-وسطی ایشیا شراکت داری کے لیے ان کے مشترکہ وژن کی ترجمانی کرتا ہے۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi