عزت مآب،
معززین،
نمسکار!
اس سال بھی ہم اپنا روایتی فیملی فوٹو تو نہیں لے پائے، تاہم ورچوئل طریقے سے ہی سہی، ہم نے آسیان – بھارت سربراہ اجلاس کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ میں عالی جناب برونئی کے سلطان کو 2021 میں آسیان کی کامیاب صدارت کے لئے مبارک باد دیتا ہوں۔
عزت مآب،
معززین،
کووڈ – 19 کی وبا کے سبب ہم سبھی کو متعدد چیلنجوں سے نبردآزما ہونا پڑا۔ لیکن یہ چیلنجنگ وقت بھارت – آسیان دوستی کی کسوٹی بھی رہا۔ کووڈ – 19 کے دوران میں ہمارا باہمی تعاون، باہمی ہمدردی، مستقبل میں ہمارے رشتوں کو تقویت دیتے رہیں گے، ہمارے لوگوں کے درمیان خیرخواہی کی بنیاد بنیں گے۔ تاریخ گواہ ہے کہ بھارت اور آسیان کے درمیان ہزاروں برسوں سے شاندار تعلقات رہے ہیں۔ ان کی جھلک ہماری مشترکہ اقدار ، روایات، زبانوں، کتابوں، فن تعمیر ، ثقافت اور خورد ونوش ،ہر جگہ نظر آتی ہے اور اس لئے آسیان کا اتحاد مرکزیت بھارت کے لئے ہمیشہ ایک اہم ترجیح رہی ہے۔ آسیان کا یہ خصوصی کردار ، بھارت کی ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ جو ہماری ’سلامتی اور خطے میں سب کی ترقی ‘یعنی ’’ایس اے جی اے آر‘‘ پالیسی میں مضمر ہے۔بھارت کے انڈو پیسفک اوشنس انیشی ایٹو اور آسیان کے آؤٹ لک فار دی انڈو- پیسفک ، خطے میں ہمارے مشترکہ ویژن اور باہمی تعاون کا ڈھانچہ ہیں۔
عزت مآب،
معززین،
سال 2022 میں ہماری شراکت داری کے 30 سال مکمل ہوں گے۔ بھارت بھی اپنی آزادی کے 75 سال پورے کرے گا۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ اس اہم مرحلے کو ہم ’آسیان – بھارت دوستی سال‘ کے طور پر منائیں گے۔ بھارت مجوزہ صدر کمبو ڈیا اور ہمارے کنٹری کوآرڈی نیٹر سنگا پور کے ساتھ مل کر آپسی تعلقات کو مزید گہرا بنانے کے تئیں پابند عہد ہے۔ اب میں آپ سبھی کے خیالات سننے کا منتظر ہوں۔
بہت بہت شکریہ!
इतिहास गवाह है कि भारत और आसियान के बीच हजारों साल से जीवंत संबंध रहे हैं।
— PMO India (@PMOIndia) October 28, 2021
इनकी झलक हमारे साझा मूल्य, परम्पराएँ, भाषाएँ, ग्रन्थ, वास्तुकला, संस्कृति, खान-पान, दिखाते हैं।
और इसलिए आसियान की unity और centrality भारत के लिए सदैव एक महत्वपूर्ण प्राथमिकता रही है: PM @narendramodi
वर्ष 2022 में हमारी पार्टनरशिप के 30 वर्ष पूरे होंगे।
— PMO India (@PMOIndia) October 28, 2021
भारत भी अपनी आज़ादी के 75 वर्ष पूरे करेगा।
मुझे बहुत हर्ष है कि इस महत्वपूर्ण पड़ाव को हम 'आसियान-भारत मित्रता वर्ष' के रूप में मनाएंगे: PM @narendramodi