Quote’’روحانی گوشہ کے ساتھ ساتھ عقائد کے مرکز بھی سماجی بیداری پھیلانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں‘‘
Quote’’ایودھیا کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں رام نومی بڑے زور شور سے منائی جا رہی ہے‘‘
Quoteپانی کے تحفظ اور قدرتی کھیتی کی اہمیت پر زور دیا
Quote’’کم غذائیت کے درد کو پوری طرح سے ختم کرنے کی ضرورت ہے‘‘
Quote’’کووڈ وائرس بہت گمراہ کن ہے اور ہمیں اس کے لیے محتاط رہنا ہوگا‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رام نومی کے موقع پر آج گجرات کے جوناگڑھ کے گتھیلا میں اومیا ماتا مندر میں منعقد 14ویں یوم تاسیس کی تقریب کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مخاطب کیا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر پٹیل اور مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے مندر کے یوم تاسیس اور رام نومی کے مبارک موقع پر موجود لوگوں کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے چیتر نوراتری کے مقدس موقع پر  نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں سدھی داتری بھکتوں کی تمام آرزوں کو پورا کریں۔ انہوں نے گرنار کی مقدس سرزمین کو بھی سلام کیا۔ زیر اعظم نے مجمع میں موجود لوگوں سے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ریاست اور ملک کی بہتری کے لیے ان کی مشترکہ طاقت اور فکرمندی کو محسوس کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایودھیا اور پورے ملک میں رام نومی بڑے زور شور سے منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے 2008 میں مندر کو وقف کرنے اور گزشتہ کئی برسوں سے ماں اومیا کو نمن کرنے کا موقع ملنے کے لیے بھی شکریہ ادا کیا۔

|

وزیر اعظم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روحانیت اور عقیدت کے نظریہ سے اہم مقام ہونے کے علاوہ، گتھیلا میں اومیا ماتا مندر سماجی  بیداری اور سیاحت کا مقام بن گیا ہے۔ ماں اومیا کی کرپا سے وزیر اعظم نے کہا کہ سماج اور بھکتوں نے کئی عظیم کارنامے انجام دیے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماں اومیا کے بھکت کے روپ میں لوگوں کے ذریعےدھرتی ماں کو کوئی نقصان پہنچانا آسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ ہم اپنی ماں کو غیر ضروری دوائیں نہیں کھلاتے ہیں، اس لیے ہمیں اپنی زمین پر بھی غیر ضروری کیمیکل کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے ہر ایک بوند سے زیادہ فصل جیسی آبی تحفظ کی اسکیموں کے ذریعے زرعی علاقے کو محفوظ کرنے کے طریقوں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنی مدت کار کے دوران چلائی گئی عوامی تحریک کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آبی تحفظ کی تحریک میں ڈھیل نہیں دے سکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دھرتی ماں کو کیمیکل سے بچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے قدرتی کھیتی کو فروغ دینے کی ضرورت دوہرائی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے انہوں نے اور کیشو بھائی نے پانی کے لیے کام کیا، موجودہ وزیر اعلیٰ دھرتی ماں کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں اومیا اور دیگر دیوی دیوتاؤں کی کرپا اور حکومت کی کوششوں سے مرد و خواتین کے تناسب میں بہتری آئی ہے اور بیٹی بچاؤ تحریک کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات سے بڑی تعداد میں لڑکیاں اولمپک میں ملک کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ انہوں نے بچوں اور لڑکیوں میں کم غذائیت کے خلاف سرگرم رہنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے حاملہ ماؤں کی غذائیت کا مخصوص دھیان رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کم غذائیت کے درد کو پوری طرح ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ جناب مودی نے مندر ٹرسٹ کے ذریعے گاؤوں میں  صحت مند بچے کا مقابلہ منعقد کرنے کی مانگ کی۔  انہوں نے غریب طلباء کے لیے کوچنگ کلاسز چلانے کی بھی اپیل کی اور کہا کہ مندر کی خالی جگہوں اور ہال کا استعمال یوگا کیمپوں اور کلاسز کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔

|

وزیر اعظم نے آزادی کا امرت مہوتسو اور امرت کال کی اہمیت کو بھی دوہرایا۔ انہوں نے موجود لوگوں سے سماج، گاؤں اور ملک کے بارے میں بیداری بڑھانے اور اپنے دلوں میں بسانے کا عہد لینے کو کہا۔ انہوں نے ہر ضلع میں 75 امرت سروور کے اپنی نقطہ نظر پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں چیک ڈیم بنانے والے گجرات کے لوگوں کے لیے یہ کوئی بہت بڑا کام نہیں ہوگا، مگر اس کوشش کا اثر بہت بڑا ہوگا۔ انہوں نے اس کام کو 15 اگست، 2023 سے پہلے پورا کرنے کو کہا۔ انہوں نے اس کے لیے سماجی تحریک کی مانگ کی۔ انہوں نے کہا کہ سماجی شعور کی طاقت سے اسے تیز رفتار ہونا چاہیے۔

رام نومی کے موقع کے بارے میں وزیر اعظم نے کہا کہ جب ہم رام چندر جی کے بارے میں سوچتے ہیں، تو ہمیں شبری، کیوٹ اور نشاد راج بھی یاد آتے ہیں۔ انہوں نے برسوں سے لوگوں کے دل میں احترام کا مقام حاصل کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا، یہ ہمیں سکھاتا ہے کہ کوئی بھی پیچھے نہیں چھوٹنا چاہیے۔

وزیر اعظم نے وبائی مرض کے دوران کی گئی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وائرس بہت ہی گمراہ کن ہے اور ہمیں اس کے لیے محتاط رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ٹیکو ں کی 185 کروڑ خوراک دینے کا انوکھا کام کیا ہے۔ انہوں نے اس کے لیے سماجی بیداری اور صفائی اور سنگل یوز پلاسٹک میں کمی لانے کی کوششوں جیسی دیگر تحریکوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ روحانی گوشہ کے ساتھ ساتھ عقائد کے مرکز بھی سماجی شعور پھیلانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔

|

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2008 میں مندر کا افتتاح بھی کیا تھا، جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ 2008 میں وزیر اعظم کے ذریعے دیے گئے مشوروں کی بنیاد پر، مندر ٹرسٹ نے مختلف سماجی اور صحت سے متعلق سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مفت موتیابین آپریشن اور اقتصادی طور پر کمزور مریضوں کے لیے مفت آیورویدک دواؤں وغیرہ کو  اپنے کام کاج میں شامل کیا ہے۔

اومیا ماں کو کدوا پاٹیداروں کی ونش دیوی یا کل دیوی مانا جاتا ہے۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

  • Shivkumragupta Gupta July 23, 2022

    नमो🌷 नमो🌷 नमो
  • G.shankar Srivastav May 28, 2022

    नमो
  • Sanjay Kumar Singh May 14, 2022

    Jai Shri Laxmi Narsimh
  • R N Singh BJP May 12, 2022

    jai hind 4
  • ranjeet kumar May 10, 2022

    omm
  • Vivek Kumar Gupta May 05, 2022

    जय जयश्रीराम
  • Vivek Kumar Gupta May 05, 2022

    नमो नमो.
  • Vivek Kumar Gupta May 05, 2022

    जयश्रीराम
  • Vivek Kumar Gupta May 05, 2022

    नमो नमो
  • Vivek Kumar Gupta May 05, 2022

    नमो
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Global aerospace firms turn to India amid Western supply chain crisis

Media Coverage

Global aerospace firms turn to India amid Western supply chain crisis
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Former UK PM, Mr. Rishi Sunak and his family meets Prime Minister, Shri Narendra Modi
February 18, 2025

Former UK PM, Mr. Rishi Sunak and his family meets Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

Both dignitaries had a wonderful conversation on many subjects.

Shri Modi said that Mr. Sunak is a great friend of India and is passionate about even stronger India-UK ties.

The Prime Minister posted on X;

“It was a delight to meet former UK PM, Mr. Rishi Sunak and his family! We had a wonderful conversation on many subjects.

Mr. Sunak is a great friend of India and is passionate about even stronger India-UK ties.

@RishiSunak @SmtSudhaMurty”