وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدہ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر جوسف بائیڈن اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی ایلبانیز کے ساتھ، 24 مئی 2022 کو ٹوکیو، جاپان میں منعقدہ کواڈ قائدین کے دوسرے سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔ یہ اِن قائدین کی ، مارچ 2021 کی اولین ورچووَل ملاقات، ستمبر 2021 میں واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ سربراہ ملاقات اور مارچ 2022 میں ان کی ورچووَل گفت و شنید کے بعد چوتھی ملاقات ہے۔

قائدین نے آزاد، کھلے اور مبنی بر شمولیت بھارت۔پیسفک خطےسے متعلق اپنی مشترکہ عہد بندگی کا اعادہ کیا اور خودمختاری، علاقائی سالمیت اور تنازعات کے پرامن حل کے اصولوں کی حمایت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بھارت ۔ پیسفک خطے میں ترقی  اور یوروپ میں تنازعہ کو لے کر اپنے نقطہ نظر کا باہمی تبادلہ کیا ۔ وزیر اعظم نے عداوت کے خاتمہ، بات چیت اور سفارتکاری کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت کو لے کر بھارت کے مستقل اور اصول پر مبنی موقف کو اجاگر کیا۔ قائدین نے کواڈ ممالک کے درمیان جاری باہمی تعاون اور مستقبل کو لے کر ان کے ویژن کا بھی جائزہ لیا۔

قائدین نے دہشت گردی سے نمٹنے کی اپنی خواہش کا اعادہ کیا، دہشت گردی پراکسی کے استعمال کی مذمت کی اور دہشت گرد گروپوں کو فراہم کی جانے والی کسی بھی طرح کی لاجسٹکل، مالیاتی یا عسکری  امداد کے انکار کی اہمیت پر زور دیا جسے سرحد پار دہشت گردی سمیت دہشت گردانہ حملے انجام دینے اور ان کی منصوبہ بندی  کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کووِڈ۔19 وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے کواڈ ممالک کی جاری کوششوں کا جائزہ لیتے ہوئے، قائدین نے بھارت میں بایولوجیکل ۔ ای سہولت کی افزوں مینوفیکچرنگ صلاحیت کا خیرمقدم کیا اور ڈبلیو ایچ او کے ذریعہ ای یو ایل کی جلد از جلد منظوری کی اپیل کی تاکہ ٹیکوں کی بہم رسانی کا عمل شروع کیا جا سکے۔  قائدین نے کواڈ ٹیکہ شراکت داری کے تحت اپریل 2022 میں بھارت کے ذریعہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کو  بھارت میں تیار کردہ ٹیکوں کی 525000 خوراکوں  کا تحفہ دیے جانے کا خیرمقدم کیا۔ وہ آخری میل تک ٹیکہ بہم رسانی اور اس کی تقسیم سے متعلق چنوتیوں سے نمٹتے ہوئے، جینومک نگرانی اور طبی تجربوں کے سلسلے میں باہمی تعاون کے ذریعہ علاقائی صحتی سلامتی میں اضافہ کرکے ، اور عالمی صحتی سلامتی بنیادی ڈھانچہ کو تقویت بہم پہنچاتے ہوئے وبائی مرض کی انتظام کاری کے لیے ایک جامع نقطہ اپناتے رہیں گے۔

گرین ہائیڈروجن سمیت گرین شپنگ، صاف ستھری توانائی اور آب و ہوا، نیز تباہکاری سے بچاؤ  سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کے لیے کوششوں کو تقویت بہم پہنچانے کے لیے کواڈ موسمیاتی تبدیلی کاروائی اور تخفیف پیکج (کیو۔ چیمپ) کا اعلان کیا گیا ۔ وزیر اعظم  نے موسمیاتی مالیات اور تکنالوجی منتقلی کو بڑھاوا دیتے ہوئے خطے کے ممالک کی سی او پی 26 عہدبندگیوں کے ساتھ ان ممالک کو تعاون فراہم کرانے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

اہم اور ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں سے متعلق جاری کاموں کے جزو کے طور پر، اہم تکنالوجی سپلائی چینوں کے لیے کواڈ ممالک کے اصولوں کا مشترکہ بیان  جاری کیا گیا۔ یہ چار ممالک خطے کے اہم سائبر سلامتی بنیادی ڈھانچے کو تقویت بہم پہنچانے کے سلسلے میں بھارت۔ پیسفک خطے کے لیے صلاحیت سازی سے متعلق پروگراموں کے لیے تعاون فراہم کریں گے۔ وزیر اعظم مودی نے قابل بھروسہ عالمی سپلائی چین تیار کرنے کے لیے کواڈ ممالک کے درمیان بہتر تال میل کی اپیل کی اور بھارت میں سیمی کنڈکٹر ایکو نظام تیار کرنے کے لیے بھارت میں اختیار کیے جا رہے قومی فریم ورک کے بارے میں بتایا۔

خطہ میں آفات سے نمٹنے کے لیے مزید مؤثر اور بروقت ردعمل  کو تقویت بہم پہنچانے کی غرض سے قائدین کے ذریعہ بھارت۔پیسفک خطے کے لیے انسانی امداد اور تباہکاری سے راحت (ایچ اے ڈی آر)کے لیے ایک کواڈشراکت داری کا اعلان کیا گیا۔

قائدین نے کواڈ سیٹلائٹ ڈاٹا پورٹل کے ذریعہ زمین کے مشاہدے کے اعدادو شمار پر خطے کے ممالک کو آب و ہوا سے متعلق واقعات، آفات سے نمٹنے کے لیے تیاری اور بحری وسائل کے پائیدار طریقہ سے استعمال کو ٹریک کرنے میں مدد فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔

کواڈ قائدین نے ممالک کو ایچ اے ڈی آر حادثات کو لے کر ردعمل کے لیے ان کی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور غیر قانونی ماہی گیری سے نمٹنے میں ان کی مدد کے لیے ایک نئی بھارت۔ پیسفک بحری خطہ بیداری پہل قدمی کا خیرمقدم کیا۔

قائدین نے آسیان کے اتحاد اور اس کی مرکزیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور وہ خطے میں شراکت داروں کے ساتھ باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

وزیر اعظم  نے کواڈ کے مثبت اور تعمیری  ایجنڈے پر عمل درآمد کرنے کی اہمیت پر زور دینے اور خطے کے لیے مرئی فوائد ظاہر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ قائدین نے اپنی بات چیت اور مشاورت  جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور 2023 میں آسٹریلیا کی میزبانی میں منعقد ہونے والی آئندہ سربراہ ملاقات کو لے کر دلچسپی کا اظہار کیا۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet extends One-Time Special Package for DAP fertilisers to farmers

Media Coverage

Cabinet extends One-Time Special Package for DAP fertilisers to farmers
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،2 جنوری 2025
January 02, 2025

Citizens Appreciate India's Strategic Transformation under PM Modi: Economic, Technological, and Social Milestones