وزیراعظم جناب نریندر مودی اور امریکی صدر عزت مآب جوزف آر بائیڈن نے آج واشنٹن ڈی سی میں، وہائٹ ہاؤس میں منعقد بھارت-امریکہ ہائی ٹیک ہینڈ شیک پروگرام میں شرکت کی۔ اس پروگرام میں ، جس کی نظامت کامرس کی امریکی سکریٹری محترمی گنا ریمنڈو نےکی ، بھارت اور امریکہ کی سرکردہ ٹیک کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کے سی او ایز شریک ہوئے۔ فورم کی موضوعاتی ترجیح’سبھی کے لئے اے آئی ‘ اور بنی نوع انسانی کے لئے مینوفیکچرنگ تھی۔
یہ پروگرام دونوں رہنماؤں کے لئے بھارت اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ٹیکنالوجی کے تعاون کا جائزہ لینے کا ایک موقع تھا۔ بات چیت کے دوران بھارت- امریکہ میں ٹیکنالوجی شراکتداری کے رول اور صلاحیت پر توجہ کی گئی، جس میں اپنے اپنے شہریوں اور باقی دنیا کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے اے آئی کی شمولیت والی معیشت کو اپنانے پر زور دیا گیا۔ سی ای اوز نے عالمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے دو تکنیک، ایکو نظام اور بھارت کی باصلاحیت افرادی قوت اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر میں بھارت کے ذریعے کی گئی پیش رفت کے درمیان موجودہ تعلقات کا فائدہ اٹھانے کے طور طریقوں پر غور و خوض کیا۔ انھوں نے متعلقہ صنعتوں کے درمیان اسٹریٹجک تعاون شروع کرنے، معیارات پر تعاون اور اختراع کو فروغ دینے کے لئے باقاعدہ شمولیت پر زور دیا۔
اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے بھارت- امریکہ ٹیکنالوجی تعاون کو بروئے کارلانے کی بے پناہ صلاحیت کی نشاندہی کی۔ انھوں نے اختراعی ثقافت کو فروغ دینے میں بھارت کے باصلاحیت نوجوانوں کے تعاون کی بھی ستائش کی۔ صدر بائیڈن نے سی ای اوز سے بایو ٹیکنالوجی اور کوانٹم سمیت نئے میدانوں میں بھارت- امریکہ تکنیکی ساجھیداری میں وسعت لانے میں مدد کرنے پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت- امریکہ ساجھیداری ہمارے شہریوں اور دنیا کے بہتر مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گی۔
درج ذیل کاروباری شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی:
امریکہ کی جانب سے:
1. فلیکس کے سی ای او جناب ریواتی ادویتھی
2. اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین
3. ایف ایم سی کارپوریشن کے سربراہ اور سی ای او مارک ڈگلس
4. اے ایم ڈی کی سی ای او لیزا سو
5. پلانیٹ لیبس کے سی ای او ول مارشل
6. مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا
7. گوگل کے سی ای او سندر پچائی
8. جنرل کیٹا لسٹ کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیمنت تنیجہ
9. ٹلکو ایل ایل سی کے بانی تھامس ٹل
10. ناسا کی خلاء نورد (اسٹراناٹ) سنیا ولیمس
بھارت کی جانب سے:
1. مہندر ا گروپ کے چیئرمین جناب آنند مہنندرا
2. ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین و ایم ڈی جناب مکیش امبانی
3. زیرودھا و ٹروبیکن کے شریک بانی (کو فاؤنڈر) جناب نکھل کامت
4. 3ڈی ٹیک کے شریک بانی (کو فاؤنڈر) محترمہ ورندا کپور