وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 24 اگست 2023 کو جوہانسبرگ میں برکس- افریقہ آؤٹ ریچ اور برکس پلس ڈائیلاگ میں شرکت کی۔
اس میٹنگ میں برکس ممالک کے قائدین کے ساتھ ساتھ مہمان ممالک افریقہ ، ایشیا اور لاطینی امریکہ نے بھی شرکت کی۔
اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے برکس کو جنوبی دنیا کی آواز قرار دیا۔انہوں نے افریقہ کے ساتھ ہندوستان کی قریبی شراکت داری پر زور دیا اور ایجنڈا 2063 کے تحت افریقہ کی ترقی کے سفر میں اس کا ساتھ دینے کے وعدے کو دوہرایا۔
وزیر اعظم نے کثیر قطبی دنیا کو مضبوط کرنے کے لئے مزید تعاون کی اپیل کی اور عالمی اداروں کو با معنی اور سب کی نمائندگی کرنے والا بنانے کے لئے اس میں اصلاح کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے قائدین سے انسداد دہشت گردی ، ماحولیات کے تحفظ ،ماحولیاتی اقدام ، سائبر سکیورٹی ، غذائی اور صحت سے متعلق سلامتی اور لچکدار سپلائی چین کے شعبوں میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔وزیر اعظم نے ممالک سے بین الاقوامی شمسی اتحاد ، ایک سورج ایک دنیا ایک گرڈ ، قدرتی تباہی کے مزاحمتی ڈھانچہ سے متعلق اتحاد ، ایک زمین ایک صحت ،بگ کیٹ الائنس اور روایتی دواؤں کے عالمی مرکز جیسی بین الاقوامی پہل میں حصہ لینے کی دعوت دی۔انہوں نے ہندوستان کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اسٹیک کو شیئر کرنے کی بھی پیش کش کی۔