وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 اگست 2023 کو جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کی صدارت میں منعقدہ 15ویں برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کی۔
رہنماؤں نے عالمی اقتصادی بحالی، افریقہ اور گلوبل ساؤتھ کے ساتھ شراکت داری سمیت نتیجہ خیز بات چیت کی اور برکس ایجنڈے پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے برکس کو مضبوط بنانے پر زور دیا جو یہ ہوگا:
B- بریکنگ بیریئر (رکاوٹوں کو توڑنا)
R- ری وائٹلائزنگ اکنامی (معیشت کو بحال کرنا)
I- انسپائرنگ انوویشن (متاثر کن اختراع)
C- کریئیٹنگ اپارچونیٹی (مواقع پیدا کرنا)
S- شیپنگ دی فیوچر (مستقبل کی تشکیل)
اس دوران وزیر اعظم نے درج ذیل پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی:
- یو این ایس سی اصلاحات کے لیے قطعی ٹائم لائن طے کرنے کا مطالبہ
- کثیر جہتی مالیاتی اداروں میں اصلاحات کا مطالبہ
- ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات کا مطالبہ کیا
- برکس پر زور دیا کہ وہ اپنی توسیع پر اتفاق رائے پیدا کرے
- برکس پر زور دیا کہ عالمی سطح پر اتحاد کا پیغام بھیجیں
- برکس اسپیس ایکسپلوریشن کنسورشیم کے قیام کی تجویز پیش کی
- انڈین ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر - انڈین اسٹیک برکس شراکت داروں کو پیش کی گئی
- برکس ممالک کے درمیان ہنر ، مہارت اور نقل و حرکت کو فروغ دینے کی پہل کی تجویز
- برکس ممالک نے بین الاقوامی بگ کیٹ الائنس کے تحت چیتوں کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں کی تجویز پیش کی
- برکس ممالک کے درمیان روایتی ادویات کا ذخیرہ قائم کرنے کی تجویز
- برکس شراکت داروں سے جی 20 میں اے یو کی مستقل رکنیت کی حمایت کرنے کا مطالبہ