اتنے مختصر نوٹس پر اس خصوصی گفتگو میں شامل ہونے کے لئے میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

میں خاص طور پر ہمارے دوست وزیر اعظم اولی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جو حالیہ سرجری کے فوراً بعد ہی ہمارے ساتھ  شریک ہوئے ۔  میں اُن  کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کرتا  ہوں۔  میں صدر اشرف غنی کو حالیہ ضمنی انتخاب میں کامیابی کے لئے مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

میں سارک کے نئے سکریٹری جنرل کا بھی خیرمقدم کرتا ہوں ، جو آج ہمارے ساتھ ہیں۔ میں گاندھی نگر سے سارک ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر کے ڈائریکٹر کی موجودگی کا بھی احترام کرتا ہوں۔

عزت مآب ،

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں ، عالمی صحت تنظیم کے ذریعہ کووڈ ۔19 کو حال ہی میں ایک عالمگیر وبا کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے۔

ہمارے خطے میں اب تک 150 سے کم واقعات کی اطلاع ملی ہے۔

لیکن ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے سارک خطے میں دنیا کی تمام انسانی آبادی کا تقریباً پانچواں حصہ رہتا ہے۔ یہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے۔ ترقی پذیر ممالک کی حیثیت سے ، ہم سب کو صحت دیکھ ریکھ کی سہولیات تک رسائی میں نمایاں چیلنجز در پیش ہیں۔ہمارے تمام ممالک کے شہریوں کے مابین تعلقات قدیم زمانے سے ہی موجود ہیں اور ہمارے معاشرے ایک دوسرے سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔ لہذا ، ہم سب کو مل کر تیاری کرنی چاہئے ، ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہئے اور ہم سب کو مل کر کامیابی حاصل کرنی چاہئے۔

عزت مآب ،

جب ہم اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں ، تو میں اب تک اس وائرس کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے ہندوستان کے تجربے کے بارے میں  مختصراً بتانا چاہتا ہوں۔

"تیاری کریں ، لیکن گھبرائیں  نہیں"، ہمارا راہنما منتر رہا ہے۔ ہم محتاط تھے کہ اس مسئلے کو کم نہ سمجھا جائے ، لیکن بغیر سوچے سمجھے اقدامات کرنے سے بھی گریز کیا جانا چاہئے۔ ہم نے ایک درجہ بند  رد عمل کے میکانزم سمیت فعال اقدامات کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہم نے جنوری کے وسط سے ہی ہندوستان میں داخلے کے وقت جانچ شروع کی ، اور آہستہ آہستہ سفر  پر پابندیوں میں اضافہ کرتے رہے۔  آہستہ آہستہ اقدام کرنے کے نقطہ نظر کو اختیار کرنے سے ہمیں گھبراہٹ  سے بچنے میں مدد ملی۔ ہم نے ٹی وی ، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر اپنی عوامی بیداری مہم میں بھی اضافہ کیا۔

ہم نے کمزور گروپوں تک پہنچنے کے لئے خصوصی کوششیں کیں ہیں۔ ہم نے اپنے نظام میں بہت تیزی سے صلاحیت میں اضافہ کیا ہے ، جس میں ملک بھر میں اپنے طبی عملے کی تربیت شامل ہے۔ ہم نے تشخیصی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔ دو ماہ کے اندر ، ہم نے پورے ملک میں جانچ کے لیے ایک بڑی فیسلیٹی سے اضافہ کر کے  60 سے زیادہ لیبارٹریوں میں جانچ کا انتظام کیا۔

اور ہم نے اس عالمی وبا کے بندوبست  کے ہر مرحلے کے لیے پروٹوکول تیار کیے ہیں ، جیسے: داخلے کے مقامات پر جانچ پڑتال ، مشتبہ معاملات سے رابطے کا پتہ لگانا ، قارنطین اور الگ تھلگ کرنے کی سہولیات کا بندوبست اور غیر متاثر معاملات میں ڈسچارج کرنا۔

ہم نے بیرون ملک میں قیام پذیر اپنے عوام کی اپیل پر بھی توجہ کی ہے۔ ہم نے مختلف ممالک سے تقریباً 1400 ہندوستانیوں کو نکالا۔  ہم نے اسی طرح اپنی 'نیبرہُڈ فرسٹ پالیسی' کے مطابق آپ کے کچھ شہریوں کی بھی اسی طرح مدد کی ہے۔

ہم نے ایسے انخلاء کے لئے اب ایک پروٹوکول بھی تیار کیا ہے، جس میں بیرون ملک تعینات ہماری موبائل ٹیموں کے ذریعے چیکنگ کرنا شامل ہے۔

ہم نے یہ بھی مان لیا کہ دوسرے ممالک بھی ہندوستان میں اپنے شہریوں کے بارے میں فکر مند ہوں گے۔ چنانچہ ، ہم  نے غیر ملکی سفیروں کو ان اقدامات سے آگاہ کیا جو ہم کر رہے ہیں۔

عزت مآب ،

ہم پوری طرح سے پہچان چکے ہیں کہ ہم اب بھی کسی نامعلوم حالت میں ہیں۔ ہم اپنی بہترین کوششوں کے باوجود یقین کے  ساتھ یہ اندازہ نہیں لگا سکتے کہ آئندہ حالات کس طرح کے ہوں گے۔آپ بھی اسی طرح کی تشویشات کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ہم سب کے لئے اپنے نقطہ نظر سے ایک دوسرے کو واقف کرنا سب سے زیادہ اہم ہے۔

میں آپ کے خیالات سننے کا منتظر ہوں۔

شکریہ!!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi