یور ایکسی لینسیز،

وزیر اعظم البانیز، وزیر اعظم کیشیدا، اور صدر بائیڈن،

آج دوستوں کے درمیان، اس کواڈ سربراہ اجلاس میں  شرکت کرتے ہوئے مجھے خوشی حاصل ہو رہی ہے۔ کواڈ گروپ ہند-بحرالکاہل میں امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر قائم ہو چکا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہند-بحرالکاہل خطہ عالمی تجارت، اختراع اور ترقی کا انجن ہے۔ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ ہند-بحرالکاہل کی حفاظت اور کامیابی صرف اس خطہ کے لیے ہی نہیں، بلکہ پوری دنیا کے لیے ضروری ہے۔ تخلیقی ایجنڈہ کے ساتھ، مشترکہ جمہوری اقدار کی بنیاد پر، ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔

مشترکہ کوششوں سے ہم آزاد، کھلے اور جامع ہند-بحرالکاہل کے ہمارے وژن کو عملی شکل دے رہے ہیں۔  ماحولیاتی اقدام، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، اسٹریٹجک ٹیکنالوجیز، قابل اعتبار سپلائی چین، ہیلتھ سیکورٹی، بحری سلامتی، انسداد دہشت گردی جیسے شعبوں میں  ہمارا مثبت تعاون بڑھ رہا ہے۔ کئی ممالک اور گروپ اپنی ہند-بحرالکاہل حکمت عملی اور وژن کا اعلان کر رہے ہیں۔ آج کی ہماری میٹنگ میں اس پورے خطہ کی جامع اور امن پر مرکوز ترقی سے جڑے موضوعات پر  تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔

میرا ماننا ہے کہ کواڈ عالمی بھلائی، انسانوں کی فلاح، امن اور خوشحالی کے لیے  مسلسل مصروف عمل رہے گا۔ وزیر اعظم البانیز کو اس سربراہ اجلاس کی کامیاب صدارت کے لیے  مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سال 2024 میں، کواڈ لیڈران کے سربراہ اجلاس کا اہتمام ہندوستان میں کرنے میں ہمیں خوشی ہوگی۔

شکریہ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage