Close relations between India and Finland based on shared values of democracy, rule of law, equality, freedom of speech, and respect for human rights: PM
PM Modi invites Finland to join the International Solar Alliance (ISA) and the Coalition for Disaster Resilient Infrastructure (CDRI)

ایکسیلنسی،

 

نمسکار!

 

آپ کے تبصروں کے لیے بہت بہتشکریہ۔

 

ایکسیلنسی،

 

کووڈ-19 سے فن لینڈ میں ہوئی اموات کے لیے پورے بھارت کی طرف سے میری دلی تعزیت۔ آپ کی قیادت میں فن لینڈ نے اس وبائی مرض کو مؤثر ڈھنگ سے سنبھالا ہے۔ اس کے لیے میں آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

اس وبا کے دوران، بھارت نے اپنی گھریلو جدوجہد کے ساتھ ساتھ دنیا کی ضروریات کا بھی خیال رکھا ہے۔ گذشتہ سال ہم نے 150 سے زیادہ ممالک کو ادویات اور دیگر ضروری سامان بھیجے تھے۔ اور حال ہی میں ہم نے لگ بھگ 70 ممالک کو بھارت میں بنائی جانے والی 58 ملین سے زیادہ خوراکیں پہنچائی ہیں۔ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم اپنی صلاحیت کے مطابق پوری انسانیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ایکسیلنسی،

فنلینڈ اور ہندوستان دونوں اصولوں پر مبنی، شفاف، انسان دوست اور جمہوری عالمی نظام پر یقین رکھتے ہیں۔ ٹکنالوجی، جدت، صاف توانائی، ماحولیات، تعلیم جیسے شعبوں میں ہمارے درمیان مضبوط تعاون ہے۔کووڈ کے بعد کے دور میں، عالمی معاشی بحالی کے لیے بھی تمام شعبے بہت اہم ہوں گے۔ فن لینڈ صاف توانائی کے میدان میں عالمی رہنما ہے، اور وہ ہندوستان کا ایک اہم شراکت دار بھی ہے۔ اور جب آپ نے آب و ہوا کی فکر کی بات کہی، تو میں کبھی کبھی اپنے دوستوں کو مذاق میں بتاتا ہوں کہ ہم نے فطرت کے ساتھ اتنی نا انصافی کی ہے اور فطرت اس قدر غصے میں ہے کہ آج ہم سبھی انسانوں کو، ہم کو منہ دکھانے لائق نہیں رکھا ہے اور اس لیے ہم سب کو اپنے منہ پر ماسک باندھ کرکے، اپنے منہ چھپا کرکے گھومنا پڑ رہا ہے کیونکہ ہم نے فطرت کے ساتھ اتنی نا انصافی کی۔ یہ میں اپنے ساتھیوں کے درمیان مذاق میں کبھی کبھی بتاتا رہتا ہوں۔ ہندوستان میں، ہم نے آب و ہوا سے متعلق مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے اہداف طے کیے ہیں۔ قابل تجدید توانائی میں، ہم نے 2030 تک 450 گیگاواٹ نصب کردہ صلاحیت کو ہدف بنایا ہے۔ ہمنے بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی شمسی اتحاد اور کولیشن فارڈیزاسٹرریزیلیئنٹانفراسٹرکچر جیسے اقدامات بھی کیے ہیں۔ میں فن لینڈ سے آئی ایس اے اور سی ڈی آر آئی میں شامل ہونے کی درخواست کرتا ہوں۔ فن لینڈ کی اہلیت اور مہارت سے ان بین الاقوامی اداروں کو فائدہ حاصل ہوگا۔

ایکسیلنسی،

فن لینڈ نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، ڈجیٹلانفراسٹرکچر، تعلیم اور مہارت کی ترقی کے شعبوں میں بھی اول مقام رکھتا ہے۔ تمام شعبوں میں ہمارے درمیان تعاون کے امکانات موجود ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ آج ہم آئی سی ٹی، موبائل ٹکنالوجی اور ڈجیٹل تعلیم کے میدان میں ایک نئی شراکت داری کا اعلان کر رہے ہیں۔ ہماری وزارت تعلیم بھی اعلی سطح پر بات چیت شروع کر رہی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آج کا ہمارا اجلاس ہندوستان - فن لینڈ تعلقات کی ترقی کو مزید تقویت بخشے گا۔

ایکسیلنسی،

یہ آج ہماری پہلی ملاقات ہے۔ اچھا ہوتا اگر ہم روبرو مل پاتے۔ لیکن گذشتہ ایک سال میں ہم سبھی کو ٹکنالوجی کی مدد سے ملنے کی عادت بنتی جا رہی ہے۔ لیکن مجھے خوشی ہے کہ ہمیں جلد ہی پرتگال میں بھارت-ای یو سمٹ، اور ڈنمارک میں بھارت-نورڈک سمٹ کے دوران ملنے کا موقع ملے گا۔ میں آپ کو ہندوستان کا سفر کرنے کی بھی دعوت دیتا ہوں۔ جب بھی سہولت ہو، آپ ضرور ہندوستان آئیں۔ میں اپنی افتتاحی بات کو یہیں پر ختم کرتا ہوں۔ اب اگلے اجلاس میں ہم آگے کی بات کریں گے۔

 

بہت بہتشکریہ!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Andhra Pradesh meets Prime Minister
December 25, 2024

Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N Chandrababu Naidu met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister's Office posted on X:

"Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri @ncbn, met Prime Minister @narendramodi

@AndhraPradeshCM"