صحت  کےعالمی دن کے  موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بھارت سرکار آیوشمان بھارت اور پی ایم جن اوشدھی یوجنا سمیت بہت سے اقدامات کررہی ہے۔ تاکہ لوگوں کے لئے اعلی معیار ی اور سستی حفظان صحت کی سہولتیں آسانی سے میسر ہوسکیں اور سبھی کے لئے طبی سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے۔ بھارت کووڈ-19 کے خلاف اپنی جنگ کو مستحکم کرنے کے خاطر دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم بھی چلا رہا ہے۔

صحت کے عالمی دن کے موقع پر  آیئے ہم سب چہرے پر ماسک لگا کر ، مستقل ہاتھ دھو کر اور حسب ذیل دیگر ضابطوں پر عمل کرنے سمیت تمام ممکنہ احتیاط کرکے کووڈ-19 کے خلاف جنگ پرتوجہ دیں۔

ساتھ ہی ساتھ فٹ رہنے اور ٹیکہ لگوانے کے عمل کو مضبوط کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں۔

صحت کاعالمی دن ایک ایسا دن ہے جو ہمیں ان سبھی لوگوں کی ستائش اور شکریہ ادا  کرنےکے عزم کو ظاہر کرتا ہے جو ہمارے اس کرہ ارض کو صحت بنانے کے لئے دن رات  کام کررہے ہیں۔ یہ ایک ایسا دن بھی ہے جب ہم حفظان صحت میں تحقیق اور اختراع کو تعاون دے کر اپنے عزم کو دہراتے ہیں۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Modi’s podcast with Fridman showed an astute leader on top of his game

Media Coverage

Modi’s podcast with Fridman showed an astute leader on top of his game
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،18مارچ 2025
March 18, 2025

Citizens Appreciate PM Modi’s Leadership: Building a Stronger India