’’ہمارا آئین ایک آزاد ہندوستان کا ویژن بن کر ہمارے سامنے آیا ہے، جو ملک کی کئی نسلوں کے خوابوں کی تکمیل کرسکتا ہے‘‘
’’آئین محض ایک کتاب نہیں ہے۔ یہ ایک نظریہ ہے، ایک عہد ہے اور آزادی پر یقین ہے‘‘
’’حقوق اور فرائض کا امتزاج ہمارے آئین کو خاص بناتا ہے‘‘
’’ہندوستان فطری طور پر آزاد سوچ والا ملک ہے، جمودہماری بنیادی فطرت کا حصہ نہیں ہے‘‘

وزیر اعظم نے شری رام بہادر رائے کی کتاب’’بھارتیہ سنودھان۔ ان کہی کہانی‘‘ کے اجراء کی تقریب سے ویڈیو پیغام کے ذریعہ خطاب کیا۔

وزیر اعظم نے اپنی بات کا آغاز کرتے ہوئے شری رام بہادر رائے کی نئے نظریات کی زندگی بھر کی کھوج اور معاشرے کے سامنے کچھ نیا لانے کی کوشش کاذکر کیا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ آج جس کتاب کا اجراء ہوا ہے وہ آئین کو  تفصیلی طور پر سامنے لائے گی۔ جناب مودی نے کہا کہ اٹھارہ جون کو صدر راجیندر پرساد نے آئین میں پہلی ترمیم پر دستخظ کئے تھے اور یہ آئین کے جمہوری تنوع کا پہلا دن تھا جو کہ بقول وزیر اعظم ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا آئین آزاد ہندوستان کا ایک ویژن لے کر سامنے آیا جو ملک کی کئی نسلوں کے خوابوں کی تکمیل کرسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئین ساز اسمبلی کی پہلی میٹنگ آزادی سے چند مہینے قبل نو دسمبر 1946 کو ہوئی تھی جو ہماری آنے والی آزادی اور جمہوریت پر ہمارے بھروسے اور یقین کا مظہر تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آئین محض ایک کتاب نہیں ہے بلکہ یہ ایک نظریہ ہے، ایک عہد ہے، اور آزادی پر اعتماد ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ شری رام کی کتاب بھولے بسرے خیالات کو یاد کرنے کی نئے ہندوستان کی کوشش کی روایت کا حصہ بنے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مستقبل کے ہندوستان میں ماضی کا شعور مستحکم رہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ کتاب آزادی کی تریخ اور ہمارے آئین کے ان کہے باب ملک کے نوجوانوں کو ایک نئی سوچ دیں گے اور ان کے دائرۂ فکر کو وسعت دیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حقوق اور فرائض کا امتزاج ہمارے آئین کو خاص بناتا ہے۔ اگر ہمارے پاس حقوق ہیں تو ساتھ میں فرائض بھی ہیں اور اگر ہمارے فرائض ہیں تو ہمارے حقوق یکساں طور پر مضبوط ہوجاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آزادی کے امرت کال میں ملک فرائض کے احساس پر بات کررہا ہے اور فرائض پر اتنا زور دیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نے آئین کے بارے میں وسیع بیداری پھیلانے پر زور دیا ۔ انھوں نے کہا کہ کس طر ح گاندھی جی نے ہمارے آئین  کے تصور کی قیادت کی۔ سردار پٹیل نے مذہبی بنیاد پر علیحدہ الیکٹورل سسٹم کو ختم کرکے ہندوستان کے آئین کو فرقہ پرستی سے پاک کیا۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے آئین کی تمہید میں اخوت شامل کرکے’’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘‘ کی تشکیل کی اور کس طرح ڈاکٹر راجیندر پرساد جیسے اسکالروں نے آئین کو ہندوستان کی روح کے ساتھ جوڑ نے کی کوشش کی۔ یہ کتاب ہیں ان ان کہے پہلوؤں سے روشناس کراتی ہے۔

آئین کی متحرک نوعیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ہندوستان فطری طور پر آزاد سوچ والا ملک ہے، جمود ہماری بنیادی فطرت کا حصہ نہیں ہے۔ آئین ساز اسمبلی کے قیام سے اس کے ڈیٹا بیس تک، آئین کی منظوری سے اس کے موجودہ مرحلے تک ہم نے لگاتار ایک متنوع اور متحرک آئین دیکھا ہے۔ ہم نے دلیلیں دی ہیں، سوال اٹھائے ہیں، بحث ومباحثے کئے ہیں اور تبدیلیاں لائے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ سب ہمارے عوام کے اذہان میں جاری رہے گا۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.