’’متحدہ عرب امارات اور دوبئی کے ساتھ ہمارے گہرے اور تاریخی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں یہ ایکسپو بہت موثر ہوگا‘‘
’’یہ ایکسپو ایک صدی میں ایک بار آنے والی عالمی وبا کے خلاف نوع انسانی کی دوبارہ ابھرنے کی قوت کی ایک دلیل بھی ہے‘‘
’’بھارت زیادہ سے زیادہ ترقی کی پیش کش کرتا ہے،پیمانے کی ترقی، خواہش کی ترقی اور نتائج کی ترقی، بھارت آیئے اور ہماری ترقی کی داستان کا ایک حصہ بنئے‘‘
’’ ہماری اقتصادی ترقی کو وراثت صنعتوں اور اسٹارٹ اپس کے مجموعے سے تقویت ملتی ہے‘‘
’’ گزشتہ سات برسوں میں حکومت ہند نے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے کئی اصلاحات کی ہیں؛ ہم اس رجحان کو جاری رکھنے کے لئے مزید کوششیں کرتے رہیں گے ‘‘

ایکسپو 2020 دوبئی میں انڈیا پویلین کے لئے ایک پیغام میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  ایکسپو کو تاریخی  قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ مشرق وسطی ، افریقہ اور  جنوبی ایشیا خطے میں منعقد کیا جانے والا پہلا ایکسپو ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ایکسپو متحدہ عرب امارات اور  دوبئی کے ساتھ  ہمارے گہرے اور تاریخی تعلقات کو  مزید بہتر بنانے  کے سلسلے میں بہت موثر ہوگا‘‘۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور  ابو ظہبی کے حکمراں  عزت مآب شیخ خلیفہ بن زائد بن النہیان  اور  متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر اور دوبئی کے حکمراں  عزت مآب شیخ  محمد بن راشد المکتوم کو  مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے  ابو ظہبی کے ولی عہد عزت مآب شیخ محمد بن زائد النہیان  کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا  ’’ ہم نے اپنی  اسٹریٹجک پاٹنرشپ میں  جو کامیابی حاصل کی ہے، وہ انہیں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ میں  اپنے دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے  کام جاری رکھنے  کا خواہش مند ہوں‘‘۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایکسپو 2020 کا  خاص موضوع ہے : ذہنوں سے جڑنا، مستقبل کی تشکیل۔  وزیراعظم نے کہا ’’اس موضوع  میں جو جذبہ پنہاں ہے،  اس کو  نیو انڈیا کی تشکیل  کے لئے آگے بڑھنے کی بھارت کی کوششوں میں  دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ایکسپو ایک صدی میں ایک بار آنے والی  عالمی وبا کے خلاف  نوع انسانی کے دوبارہ ابھرنے کی قوت کی ایک   دلیل بھی ہے۔

بھارت کے پویلین کے موضوع  ’کھلا پن، موقع اور ترقی‘کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے  کہا  ’’آج بھارت  دنیا کے سب سے زیادہ کھلا پن رکھنے والے ممالک میں سے ایک ہے جو کہ  آموزش کے لئے کھلا ہے،  ذہنی نقشہ سازی کے لئے کھلا ہے۔ اختراع کے معاملے میں کھلا ہےاور سرمایہ کاری کے  لئے بھی کھلا ہے۔سرمایہ کاروں کو مدعو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ’’ بھارت زیادہ سے زیادہ ترقی کی پیش کش بھی کرتا ہے۔ پیمانے کی ترقی، خواہش کی ترقی اور نتائج کی ترقی۔ بھارت آیئے اور ہماری ترقی  کی داستان کا ایک حصہ بنئے‘‘۔

بھارت کی شان کو شوکت اور  گونا گونیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  بھارت  صلاحیت   کاایک پاور ہاؤس ہے۔  بھارت نے  ٹکنالوجی، تحقیق اور اختراع کے میدان میں  بہت ترقی کی ہے۔’’ہماری اقتصادی ترقی کو  وراثت صنعتوں اور اسٹارٹ اپس کے مجموعے سے تقویت ملتی ہے۔ بھارت کا پویلین  ان متعدد شعبوں میں  بھارت کی کامیابیوں کی جھلک پیش کرے گا‘‘۔گزشتہ سات برسوں میں حکومت ہند نے  اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے کئی اصلاحات کی ہیں۔انہوں نے کہا ’’ ہم  اس رجحان کو  جاری رکھنے کے لئے مزید کوششیں کرتے رہیں گے‘‘۔

 

Click here to read PM's speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian economy ends 2024 with strong growth as PMI hits 60.7 in December

Media Coverage

Indian economy ends 2024 with strong growth as PMI hits 60.7 in December
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17دسمبر 2024
December 17, 2024

Unstoppable Progress: India Continues to Grow Across Diverse Sectors with the Modi Government