وزیر اعظم مودی نے سینیٹر جان کارنن کے زیر قیادت امریکی کانگریس کے وفد ، جس میں سینیٹر مائیکل کراپو، سینیٹر تھوم ٹیوبر ویلے، سینیٹر مائیکل لی، کانگریس مین ٹونی گونزیلس اور کانگریس مین جان کیون ایلیزری سینئر جیسے عہدیداران شامل ہیں، سے ملاقات کی۔ سینیٹر جان کارنن بھارتی اور بھارتی امریکیوں کی سینیٹ کے بانی مشترک اور شریک چیئرمین ہیں۔
امریکی کانگریس کے وفد نے بھارت میں بڑی اور متنوع آبادی کے باوجود کووِڈ صورتحال سے نمٹنے کے لیے کی گئی عمدہ انتظام کاری کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی جمہوری اقدار پر مبنی عوامی شراکت داری نے گذشتہ ایک صدی کے بدترین وبائی مرض کی انتظام کاری میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے بھارت۔ امریکہ جامع عالمی حکمت عملی پر مبنی شراکت داری کو عمیق بنانے میں امریکی کانگریس کے ذریعہ کی جا رہی مسلسل حمایت اور تعمیری کردار کی ستائش کی جو کہ جمہوری اقدار پر مبنی ہے۔
جنوبی ایشیا اور بھارت ۔ پیسفک خطے سے متعلق موضوعات سمیت باہمی مفادات کے حامل خطے کے دیگر مسائل پر گرمجوشانہ اور بے جھجھک انداز میں تبادلہ خیالات کیے گئے۔ وزیر اعظم اور مہمان وفد نے دو کلیدی شراکت داروں کے مابین کلیدی مفادات کے افزوں اجتماع کا ذکر کیا اور عالمی امن اور استحکام کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ باہمی تعاون میں مزید اضافہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے باہمی تعلقات کو مزید آگے لے جانے کے مضمرات اور دہشت گردی، تبدیلی موسمیات اور اہم تکنالوجیوں کے لیے قابل اعتماد سپلائی چین جیسے موجودہ عالمی مسائل کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیالات کیے۔
Met a US Congressional delegation led by Senator @JohnCornyn and consisting of Senators @MikeCrapo, @SenTuberville, @SenMikeLee and Congressmen @RepTonyGonzales, @RepEllzey. Appreciated the support and constructive role of the US Congress for deepening the India-US partnership. pic.twitter.com/trGJGExv5N
— Narendra Modi (@narendramodi) November 13, 2021