وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 21 ستمبر 2024 کو امریکہ کے ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں کواڈ سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فومیو کشیدا سے ملاقات کی۔
دونوں وزرائے اعظم نے خصوصاً مارچ 2022 میں اپنی اولین سالانہ سربراہ ملاقات کے بعد سے اپنی دیگر ملاقاتوں کو گرمجوشی کے ساتھ یاد کیا۔ وزیر اعظم نے گذشتہ چند برسوں میں بھارت – جاپان خصوصی کلیدی اور عالمی شراکت داری میں پیش رفت کی سمت میں وزیر اعظم کشیدا کی غیر متزلزل لگن اور قیادت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں قائدین نے اس بات کو نوٹ کیا کہ بھارت-جاپان خصوصی کلیدی اور عالمی شراکت داری اپنے 10ویں برس میں داخل ہوگئی ہے اور انہوں نے ان تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے دونوں ممالک کے کثیر جہتی تعلقات کا جائزہ لیا، اور دفاع و سلامتی سے متعلق تعلقات اور بی 2 بی اور پی 2 پی اشتراک سمیت باہمی تعاون کو مزید عمیق بنانے جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے وزیر اعظم کشیدا کو الوداع کہا اور ان کی مستقبل کی کوششوں کی تکمیل اور کامیابی کے لیے اپنی نیک ترین خواہشات کا اظہار کیا۔
Had a very good meeting with PM Kishida. Discussed cooperation in infrastructure, semiconductors, defence, green energy and more. Strong India-Japan ties are great for global prosperity. @kishida230 pic.twitter.com/qK4VJnUDtq
— Narendra Modi (@narendramodi) September 22, 2024