وزیر اعظم کی جاپان کے وزیر اعظم سے ملاقات

Published By : Admin | September 22, 2024 | 06:01 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 21 ستمبر 2024 کو امریکہ کے ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں کواڈ سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فومیو کشیدا سے ملاقات کی۔

دونوں وزرائے اعظم نے خصوصاً مارچ 2022 میں اپنی اولین سالانہ سربراہ ملاقات کے بعد سے اپنی دیگر ملاقاتوں کو گرمجوشی کے ساتھ یاد کیا۔ وزیر اعظم نے گذشتہ چند برسوں میں بھارت – جاپان خصوصی کلیدی اور عالمی شراکت داری میں پیش رفت کی سمت میں وزیر اعظم کشیدا کی غیر متزلزل لگن اور قیادت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

دونوں قائدین نے اس بات کو نوٹ کیا کہ بھارت-جاپان خصوصی کلیدی اور عالمی شراکت داری اپنے 10ویں برس میں داخل ہوگئی ہے اور انہوں نے ان تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے دونوں ممالک کے کثیر جہتی تعلقات کا جائزہ لیا، اور دفاع  و سلامتی سے متعلق تعلقات اور بی 2 بی اور پی 2 پی اشتراک سمیت باہمی تعاون کو مزید عمیق بنانے جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے وزیر اعظم کشیدا کو الوداع کہا اور ان کی مستقبل کی کوششوں  کی تکمیل اور کامیابی کے لیے اپنی نیک ترین خواہشات کا اظہار کیا۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi