وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عزت مآب جمہوریہ موزمبیق کے صدر فلپ جیسنٹو نیوسی سے 24 اگست 2023 کو جوہانسبرگ میں، 15ویں برکس سربراہی اجلاس کے حاشیے پر ملاقات کی ۔
دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی رابطوں، دفاع، انسداد دہشت گردی، توانائی، کان کنی، صحت، تجارت اور سرمایہ کاری، صلاحیت سازی، سمندری تعاون اور عوام سے عوام کے تعلقات کے شعبوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔
وزیراعظم نے وائس آف دی گلوبل ساؤتھ سمٹ میں صدر نیوسی کی شرکت کو سراہا۔
صدر نیوسی نے چندریان مشن کی کامیابی پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور افریقی یونین کی جی 20 مستقل رکنیت کے لیے ہندوستان کے اقدام کی بھی تعریف کی۔
Met President Filipe Nyusi on the sidelines of the BRICS Summit in Johannesburg. We discussed ways to diversify India-Mozambique cooperation across various sectors for the benefit of the people of our nations. pic.twitter.com/EP6V6XVwhm
— Narendra Modi (@narendramodi) August 24, 2023