وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جی-7 سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ ہیروشیما میں 20 مئی 2023 کو جمہوریہ کوریا کے صدر عزت مآب جناب یون سُک یئول سے ملاقات کی۔
دونوں قائدین نے بھارت- جمہوریہ کوریا کے درمیان خصوصی کلیدی شراکت داری کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور بطور خاص تجارت و سرمایہ کاری، اعلیٰ تکنالوجی، آئی ٹی ہارڈویئر مینوفیکچرنگ، دفاع، سیمی کنڈکٹروں اور ثقافت جیسے شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
قائدین نے اس بات کا ذکر کیا کہ دونوں ممالک اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے اشتراک کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔
صدر یون سُک یئول نے جی 20 کی وزیر اعظم کی قیادت کی ستائش کی اور اس کے لیے اپنی حمایت دی۔ وزیر اعظم اس سال ماہ ستمبر میں جی 20 قائدین کے سربراہ اجلاس کے لیے صدر یون کے دورۂ بھارت کے منتظر ہیں۔
وزیر اعظم نے جمہوریہ کوریا کی بھارت –پیسفک حکمت عملی اور اس میں بھارت کی اہمیت کا خیرمقدم کیا ۔
قائدین نے خطے میں ہونے والی پیش رفت پر بھی مثبت تبادلہ خیال کیا۔
윤석열 대통령을 만나게 되어 기쁩니다. @President_KR Yoon Suk Yeol IT, 혁신, 기술, 반도체를 포함한 미래 산업 부문의 협력 강화 방안에 관하여 이야기를 나누었습니다. 통상 협력 및 국방 협력 강화도 논의하였습니다. pic.twitter.com/Dhqyc49rkM
— Narendra Modi (@narendramodi) May 20, 2023
Delighted to have met @President_KR Yoon Suk Yeo. We talked about ways to enhance cooperation in futuristic sectors like IT, innovation, technology, semiconductors and more. Boosting commercial linkages and defence ties also featured prominently in the discussions. pic.twitter.com/fAwYGd76FH
— Narendra Modi (@narendramodi) May 20, 2023