وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اندور میں 17 ویں پراواسی بھارتیہ دیوس (پی بی ڈی) کے موقع پر گیانا  کوآپریٹو ریپبلک کے صدر ایچ ای ڈاکٹر محمد عرفان علی سے ملاقات کی۔ صدر عرفان علی 8-14 جنوری 2023 تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں اور 17ویں پی بی ڈی میں مہمان خصوصی ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، دواسازی، صحت کی دیکھ بھال، ٹیکنالوجی اور اختراعات اور دفاعی تعاون میں تعاون سمیت متعدد امور پر جامع بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور گیانا کے لوگوں کے درمیان 180 سال پرانی تاریخی دوستی کو یاد کیا اور انہیں مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

صدر عرفان علی صدر محترمہ دروپدی مرمو کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے، اور 10 جنوری 2023 کو اختتامی اجلاس اور پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ 11 جنوری کو اندور میں عالمی سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس 2023 میں بھی شرکت کریں گے۔

صدر علی اندور کے علاوہ دہلی، کانپور، بنگلور اور ممبئی بھی جائیں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi