وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنگاپور کے سینئر وزیراورسابق وزیر اعظم جناب مسٹر لی ہیسین لونگ کے ساتھ میٹنگ کی۔ سینئر وزیر نے وزیراعظم جناب مودی کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا۔
وزیر اعظم نے بھارت- سنگاپور اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ میں سینئر وزیر جناب لی کے تعاون کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ سینئر وزیر جناب لی سینئر وزیر کی حیثیت سے اپنے نئے کردار میں بھارتکے ساتھ سنگاپور کے تعلقات پر اپنی توجہ اوررہنمائی جاری رکھیں گے۔
اپنی سابقہ میٹنگوں کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم اور سینئر وزیر جناب لی نے ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں ہندوستان-سنگاپور تعلقات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بھارت –سنگاپور کی وزارتی گول میز کی دو میٹنگوں کے شناخت شدہ باہمی تعاون کے ان ستونوں کے تحت دونوں ملکوں کے لئے مزید تعاون کرنے کے امکانات ہیں۔ دونوں لیڈروں نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
It is always gladdening to meet my friend and former PM of Singapore, Mr. Lee Hsien Loong. He has always been a strong votary of close India-Singapore ties. His insights on various matters are also very enriching. We had a great discussion on how our nations can work together in… pic.twitter.com/ZxomD6F0Bo
— Narendra Modi (@narendramodi) September 5, 2024