وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  24 اگست 2023 کو  جوہانسبرگ میں 15 ویں برکس سربراہ اجلاس کے دوران جمہوریہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر ابی احمد  علی سے ملاقات کی ۔

دونوں رہنماؤں نے ترقی  میں شراکت داری اور صلاحیت سازی ، تجارت و سرمایہ کاری ، دفاعی تعاون ، آئی سی ٹی ، زراعت ، نوجوانوں کی ہنر مندی اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی تعلقات سمیت اہم شعبوں پر مثبت بات چیت کی۔انہوں نے اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے برکس میں ایتھوپیا کی رکنیت کے لئے وزیر اعظم ابی احمد کو مبارکباد دی ۔انہوں نے ’وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ‘ میں حصہ لینے کے لئے وزیر اعظم ابی احمد کی تعریف کی۔

وزیر اعظم ابی احمد نے ایتھوپیا کو برکس خاندان میں شامل کرنے کے لئے ہندوستان کی حمایت کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے چندریان مشن کی کامیابی پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور اسے ایتھوپیا اور جنوبی دنیا کے ممالک کے لئے فخر و امتیاز کا لمحہ بتایا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi