وزیراعظم کی سویڈن کی وزیر اعظم سے ملاقات

Published By : Admin | May 4, 2022 | 14:28 IST

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کوپن ہیگن میں دوسری بھارت نارڈک سربراہ کانفرنس کے موقع پر سویڈن کی وزیر اعظم محترمہ میگڈلینا اینڈرسن سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

بھارت اور سویڈن کے درمیان مشترکہ اقدار، مضبوط کاروبار، سرمایہ کاری اور آر ڈی روابط کی بنیاد پر دیرینہ قریبی تعلقات رہے ہیں، نیز عالمی امن و سلامتی اور ترقی کے بارے میں بھی مشترک نقطہ نظر، جد طرازی، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور آر ڈی اشتراک اس جدید تعلقات کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ پہلی بھارت نارڈک سربراہ کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم مودی کے 2018 کے سویڈن کے دورے میں دونوں فریقوں نے وسیع پیمانے پر مشترکہ ایکشن پلان اختیار کیا تھا اور مشترکہ اختراعی شراکت داری پر دستخط کیے تھے۔

آج کی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ہماری دو طرفہ شراکت داری میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انھوں نے لیڈ آئی ٹی پہل کی پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ یہ بھارت اور سویڈن کی مشترکہ عالمی پہل تھی جس کے تحت ستمبر 2019 میں اقوام متحدہ کی کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں انڈسٹری ٹرانزیشن (لیڈ آئی ٹی) پر لیڈرشپ گروپ قائم کیا گیا تھا تاکہ دنیا کی سب سے زیادہ گرین ہاؤس گیس (جی ایچ جی) اخراج کرنے والی صنعتوں کو کم کاربن والی معیشت کی طرف منتقل کرنے میں مدد مل سکے۔ اس کے ارکان کی تعداد اب 16 ممالک اور 19 کمپنیوں کے ساتھ 35 ہوگئی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے جدت طرازی، آب و ہوا کی ٹیکنالوجی، آب و ہوا کی پہل، گرین ہائیڈروجن، خلا، دفاع، شہری ہوا بازی، آرکٹک، قطبی تحقیق، پائیدار کان کنی اور تجارتی اور اقتصادی تعلقات جیسے شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi