وزیراعظم جناب نریندرمودی نے جاپان کے وزیراعظم عزت مآب جناب فومیوکِشیدا کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی ۔ وزیراعظم نے سابق وزیراعظم شینزو آبے کی وفات پر اپنی دلی تعزیت کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے بھارت –جاپان ساجھیداری کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ ایک آزاد ، کھلے اوربرمبنی شمولیت بھارت –بحرالکاہل خطے کے ویژن کا تصور پیش کرنے میں آنجہانی وزیراعظم سینزوآبے کے گراں قدرتعاون کو اجاگرکیا ۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے بارے میں مفید تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے بہت سے علاقائی اورعالمی امور پربھی تبادلہ ٔخیال کیا۔ دونوں لیڈروں نے بھارت –جاپان خصوصی اسٹراٹیجک اورعالمی ساجھیداری کو مزید مستحکم بنانے اورخطے اورمختلف النوع بین الاقوامی گروپوں اور اداروں میں مل کر کام کرنے سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
岸田首相と有意義な会談をしました。私たちは印日関係に関わる様々な事項について話し合いました。安倍晋三元首相の悲劇的な死に対するお悔やみをお伝えしました。@kishida230 pic.twitter.com/fqeljRCHJ2
— Narendra Modi (@narendramodi) September 27, 2022
Had a fruitful meeting with PM Kishida. We discussed various bilateral subjects. I conveyed my condolences on the tragic demise of former PM Shinzo Abe. @kishida230 pic.twitter.com/B46HQ4tbca
— Narendra Modi (@narendramodi) September 27, 2022