وزیر اعظم کی یونان کے وزیر اعظم سے ملاقات

Published By : Admin | August 25, 2023 | 17:16 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 اگست 2023 کو ایتھنز میں یونان کے وزیر اعظم عالی جناب کیریاکوس میتسوٹاکیس سے ملاقات کی۔

2. دونوں رہنماؤں نے بالمشافہ اور وفود کی سطح پر بات چیت کی۔ وزیراعظم نے یونان کے جنگلات میں آتشزدگی کے المناک واقعات میں جانی و مالی نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔

3. وزیر اعظم میتسوٹاکیس نے چندریان مشن کی کامیابی پر وزیر اعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے انسانیت کے لئے کامیابی قرار دیا۔

4. بات چیت میں تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچہ، ڈیجیٹل ادائیگی، جہازرانی، ادویہ سازی، زراعت، مائیگریشن اور آمد و رفت، سیاحت، ہنر مندی کا فروغ، ثقافت، تعلیم اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت دوطرفہ ساجھے داری کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔ انہوں نے یوروپی یونین، انڈو پیسیفک اور بحیرۂ روم سمیت علاقائی اور کثیر جہتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی قانون، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیا۔

5. دونوں فریقوں نے اپنے تعلقات کو ’اسٹریٹجک پارٹنرشپ‘ تک بڑھانے سے اتفاق کیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi