وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، کوپن ہیگن میں دوسری ہند-نارڈک سربراہ کانفرنس کے موقع پر، فن لینڈ کی وزیر اعظم عزت مآب محترمہ سانا مارین سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔

دونوں فریقوں نے 16 مارچ 2021 کو ہونے والی دو طرفہ ورچوئل سربراہ کانفرنس کے نتائج کے نفاذ میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے نوٹ کیا کہ سائنس اور تعلیم میں پائیداری، ڈیجیٹلائزیشن اور تعاون جیسے شعبے دو طرفہ شراکت کے اہم ستون ہیں۔ انہوں نے،مصنوعی انٹیلیجنس، کوانٹم کمپیوٹنگ، مستقبل کی موبائل ٹیکنالوجیوں، کلین ٹیکنالوجیوں اور سمارٹ گرڈز جیسی نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے شعبوں میں تعاون میں اضافہ کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے فن لینڈ کی کمپنیوں کو ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرنے اور ہندوستانی بازارمیں، خاص طور پر ٹیلی کام بنیادی ڈھانچے اور ڈیجیٹل تبدیلیوں میں پیش کیے جانے والے بے پناہ مواقع سے، فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔

علاقائی اور عالمی صورت حال اور بین الاقوامی تنظیموں میں وسیع ترتعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.