وزیر اعظم نے 20 مئی 2023 کو ہیروشیما میں جی 7 سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ یوکرین کے صدر عزت مآب ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یوکرین کے تنازع کا پوری دنیا پر گہرا اثر پڑا ہے۔ تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کے لیے یہ سیاسی یا معاشی مسئلہ نہیں ہے بلکہ انسانیت کا، انسانی اقدار کا مسئلہ ہے۔
وزیر اعظم نے ہندوستانی طلباء کو یہاں سے بحفاظت نکالنے میں یوکرین کے تعاون کی تعریف کی اور یوکرین کے اداروں کی طرف سے طلباء کے لئے ہندوستان میں امتحان منعقد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
وزیر اعظم نے آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کرنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا طریقہ اپنانے میں ہندوستان کی واضح حمایت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کے حل کے لیے ہندوستان اور وزیر اعظم ذاتی طور پر اپنے وسائل کے مطابق سب کچھ کریں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان، یوکرین کے لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرتا رہے گا۔ صدر زیلنسکی نے وزیراعظم کو یوکرین کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے رابطہ میں رہنے پر اتفاق کیا۔
Met President @ZelenskyyUa in Hiroshima. Conveyed our clear support for dialogue and diplomacy to find a way forward. We will continue extending humanitarian assistance to the people of Ukraine. pic.twitter.com/1srbIIJUB3
— Narendra Modi (@narendramodi) May 20, 2023
Зустрівся з Президентом @ZelenskyyUa в Хіросімі. Висловив нашу чітку підтримку діалогу та дипломатії для пошуку способу рухатися далі. Ми продовжуватимемо надавати гуманітарну допомогу народу України. pic.twitter.com/EOyPtHdeBu
— Narendra Modi (@narendramodi) May 20, 2023