1۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 16 ستمبر 2022 کو، ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ ، جمہوریہ ترکی کے صدر عزت مآب جناب رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی۔
2۔ دونوں قائدین نے بھارت – ترکی کے مابین تعلقات کا جائزہ لیا۔ حالیہ برسوں میں افزوں اقتصادی تعلقات خصوصاً باہمی تجارت کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے اقتصادی اور کاروباری روابط میں مزید اضافہ کرنے کے لیے امکانات کو تسلیم کیا۔
3۔ دونوں قائدین نے علاقائی اور عالمی ترقی کے موضوع پر بھی تبادلہ خیالات کیے۔ دونوں قائدین نے نہ صرف باہمی موضوعات ، بلکہ خطے کے مفاد کے لیے بھی باقاعدہ طور پر روابط قائم رکھنے پر اتفاق کیا۔
Met President @RTErdogan and reviewed the full range of bilateral relations between India and Turkey including ways to deepen economic linkages for the benefit of our people. @trpresidency pic.twitter.com/wwNe1KrMCm
— Narendra Modi (@narendramodi) September 16, 2022