وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ٹوکیو میں سوزوکی موٹر کارپوریشن کے سینئر صلاح کار جناب اوسامو سوزوکی کے ساتھ ملاقات کی۔ اس میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے بھارت میں جناب سوزوکی کے تعاون و امداد کا ذکر کرتے ہوئے بھارت کی موٹر گاڑی صنعت میں سوزوکی موٹرس کے تغیر پذیر رول کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات کی بھی تعریف کی کہ سوزوکی موٹر گجرات پرائیویٹ لمیٹڈ اور ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ سیکٹر میں پروڈکشن لنکڈ انسینٹو (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت منظور شدہ درخواست گزاروں میں شامل تھے۔
انہوں نے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹری کے ساتھ ساتھ ری سائیکلنگ مراکز کے لیے پیداواری سہولیات قائم کرنے سمیت بھارت میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع کے بارے میں بھی گفت و شنید کی۔ انہوں نے جاپان-انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف مینوفیکچرنگ (جے آئی ایم) اور جاپانی اینڈاؤڈ کورسز (جے ای سی) کے توسط سے ہنرمندی کے فروغ سمیت بھارت میں مقامی اختراعی نظام کی تعمیر کی حکمت عملیوں کے بارے میں بھی بات چیت کی۔
Discussing innovation and economic linkages with a time tested and valued friend of India's...
— PMO India (@PMOIndia) May 23, 2022
PM @narendramodi met Advisor @suzukicojp, Mr. Osamu Suzuki. They talked about diverse opportunities in India, the strong India-Japan economic partnership and more. pic.twitter.com/v6Qac125g8