وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج (23 مئی، 2022) ٹوکیو میں سافٹ بینک کارپوریشن کے بورڈ ڈائرکٹر اور بانی جناب ماسایوشی سون کے ساتھ ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے بھارت کے اسٹارٹ اپ شعبے میں سافٹ بینک کے رول کی تعریف کی۔ انہوں نے بھارت میں ٹیکنالوجی، توانائی اور مالیات جیسے اہم شعبوں میں سافٹ بینک کی مستقبل کی حصہ داری کے بارے میں بھی بات چیت کی۔
انہوں نے بھارت میں کاروبار کرنے کو آسان بنانے سے متعلق کی جا رہی مختلف اصلاحات کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے سافٹ بینک کے ساتھ ایسی مخصوص تجویزوں کو بھی شیئر کیا، جہاں وہ بھارت میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھا سکتا ہے۔
In Tokyo, PM @narendramodi interacted with Founder @SoftBank_Group, Mr. Masayoshi Son. The subjects discussed include India's strides in the world of StartUps, opportunities in research, technology and ways to boost investment linkages. pic.twitter.com/dqvGTUn7Hj
— PMO India (@PMOIndia) May 23, 2022