وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 24 مئی 2022 کو جاپان کے ٹوکیو میں سابق جاپانی وزرائے اعظم یوشیرو موری اور شنزو آبے سے ملاقات کی۔ یوشیرو موری جاپان-انڈیا ایسوسی ایشن (جے آئی اے) کے موجودہ چیئرپرسن ہیں جبکہ شنزو آبے جلد ہی یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ جے آئی اے، جس کا قیام 1903 میں ہوا تھا، جاپان کی قدیم ترین دوست داری انجمنوں میں سے ایک ہے۔
وزیر اعظم نے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں ہندوستان اور جاپان کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے میں یوشیرو موری کی قیادت میں جے آئی اے کی طرف سے کیے گئے اہم تعاون کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے شنزو آبے کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جے آئی اے کے اپنے اہم کردار کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔
رہنماؤں نے ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کے وسیع کینوس کے ساتھ ساتھ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال ہند-بحر الکاہل کے لیے ہندوستان اور جاپان کے مشترکہ وژن پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ثقافتی اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
Met former PMs @AbeShinzo and Yoshiro Mori. We had wonderful discussions on various topics. The Japan-India association is playing a commendable role in boosting ties between our nations. pic.twitter.com/sBcNTOPguP
— Narendra Modi (@narendramodi) May 24, 2022