رائے سینا مذاکرات-2021

Published By : Admin | April 13, 2021 | 20:05 IST
The Covid-19 pandemic has presented us an opportunity to reshape the world order, to reorient our thinking: PM Modi
Humanity as a whole must be at the center of our thinking and action: PM Modi
We must remember that we hold this planet merely as trustees for our future generations: PM Modi

نئی دہلی:13 اپریل ، 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ورچول طریقے سے منعقدہ رائے سینا مذاکرات کے افتتاحی اجلاس سے ایک ویڈیو خطاب کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے روانڈا کے صدر عالی مرتبت پال کاگامے اور ڈنمارک کے وزیر اعظم عالی مرتبت میٹ فریڈرکسن ان کے ہمراہ موجود تھے۔

وزارت خارجہ اور آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے ذریعے مشترکہ طور سے منعقدہ ممتاز رائے سینا مذاکرات کا چھٹا ایڈیشن عملی طور پر 13-16 اپریل 2021ء کو منعقد ہوگا۔2021 ایڈیشن کا مرکزی خیال "#وائرل ورلڈ: آؤٹ بریک، آؤٹ لیئرز اور آؤٹ آف کنٹرول" ہے۔

وزیر اعظم مودی نے مشاہدہ کیا کہ رائے سینا مذاکرات کا حالیہ ایڈیشن کووڈ 19 وبائی مرض کے پس منظر میں انسانی تاریخ کے ایک تغیر پذیر لمحے میں منعقد ہو رہا ہے جو ایک سال سے زیادہ عرصے سے دنیا کو پریشان کررہی ہے۔ وزیر اعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ موجودہ تناظر میں کچھ متعلقہ سوالات پر غور و فکر کریں۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ایک عالمی نظام کو اپنایا جانا چاہئے، تاکہ نہ کہ صرف علامات کو بلکہ بنیادی وجوہات اور اسباب کو حل کیا جاسکے۔ وزیر اعظم نے انسانیت کو اپنے افکار و عمل کے مرکز میں رکھنے اور ایک ایسا نظام تخلیق کرنے پر زور دیا جس سے آج کے مسائل اور کل کے چیلنجوں کا ازالہ کیا جاسکے۔

وزیر اعظم نے وبا کے ردعمل میں  مقامی سطح پر اور دوسرے ملکوں کے لئے امداد کی شکل میں ہندوستان کی کوششوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے وبائی مرض سے درپیش مختلف چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ ہندوستان عالمی سطح پر اپنی طاقتوں کو ساجھا کرے گا۔

Click here to read PM's speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi