India’s vibrant democracy and conducive ease of doing business environment make it an attractive investment destination: PM
India is playing the role of the pharmacy to the world. We’ve provided medicines to around 150 countries so far during this pandemic: PM
The Indian story is strong today and will be stronger tomorrow: PM Modi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کناڈا میں انویسٹ انڈیا کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان غیر متنازعہ طور پروہ واحد ملک ہے جو اپنی سرمایہ کاری کے تمام معیارات میں چمک رہا ہے جیسے ہندوستان میں سیاسی استحکام ہے، سرمایہ کاری اور کاروبار دوست پالیسیاں ہیں ، حکمرانی میں شفافیت ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ ہنر مند ٹیلنٹ پول اور ایک بڑی مارکیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ جاتی سرمایہ کاروں، مینوفیکچررز ، اختراعی ماحولیاتی نظام کے حامیوں اور بنیادی ڈھانچہ کی کمپنیوں سمیت سب کے لئے مواقع موجود ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کووڈ کے بعد کی دنیا میں ہندوستان نے لچک کا مظاہرہ کیا اور مینوفیکچرنگ ، سپلائی چین ، وغیرہ سے متعلق مختلف قسم کے مسائل پر قابو پانے کے لئے حل کی سرزمین کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتشار انگیز لاجسٹکس کے باوجود کچھ ہی دنوں میں 400 ملین سے زیادہ کسانوں ، خواتین ، غریبوں اور ضرورت مندوں کے بینک کھاتوں میں پیسے براہ راست طور پر ڈالے گئے۔ انہوں نے وبائی مرض کی وجہ سے رخنہ اندازی پر قابو پانے کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کی تفصیل بتائی اور اس پر زور دیا کہ اس سے حکمرانی کے ڈھانچوں اور نظام کی طاقت کا پتہ چلتا ہے جو پچھلے کچھ سالوں میں تشکیل پائے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جب پورا ملک سخت لاک ڈاون کے دور میں تھا تب ہندوستان 150 کے قریب ممالک کو دوائیاں فراہم کررہا تھا اور اس نے دنیا کے لئے فارمیسی کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے مارچ تا جون کے دوران زرعی برآمدات میں 23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبائی مرض سے پہلے ہندوستان مشکل سے پی پی ای کٹس تیار کرتا تھا، لیکن آج نہ صرف ہندوستان ہر مہینے لاکھوں پی پی ای کٹس تیار کرتا ہے ، بلکہ یہ ان کو برآمد بھی کرتا ہے۔ انہوں نے پروڈکشن کو بڑھاوا دینے اور کووڈ ۔19 کی ویکسین کی تیاری میں پوری دنیا کی مدد کرنے کا عہد کیا۔

وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ کس طرح کاروباری دوست ماحول پیدا کرنے میں حکومت کے اقدامات کو فہرست میں شامل کر ہندوستان کی کہانی مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے ایف ڈی آئی نظام کو آزاد بنانے ، سوویرین ویلتھ اینڈ پنشن فنڈز کے لئے دوستانہ ٹیکس نظام کی تشکیل ، مضبوط بانڈ مارکیٹ کی ترقی کے لئے اہم اصلاحات لانے ، چیمپیئن شعبوں کے لئے مراعات یافتہ منصوبوں جیسے اقدامات کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فارما ، میڈیکل ڈیوائسز اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں اسکیمیں پہلے ہی سے شروع ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کے لئے اعلی سطحی توجہ اور موثر ہینڈ ہولڈنگ کو یقینی بنانے کے لئے سیکریٹریوں کے ایک وقف شدہ با اختیار گروپ کو تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے ہوائی اڈوں ، ریلوے ، شاہراہوں ، بجلی ٹرانسمیشن لائنوں وغیرہ جیسے شعبوں میں اثاثوں کی فعال مونیٹائزیشن پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہندوستان میں ذہن سازی کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں میں بھی تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے۔ اس نے کمپنیوں کے ایکٹ کے تحت مختلف جرائم کو ڈی ریگولیٹ کرنے اور تعزیر کو ختم کرنے کا سفر شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل انوویشن انڈیکس رینکنگ میں ہندوستان کی درجہ بندی 81 سے 48 ہو گئی ہے اور گذشتہ 5 سالوں میں عالمی بینک کی ایز آف ڈوئنگ بزنس کی درجہ بندی میں وہ 142 سے 63 ویں مقام پر آ گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان بہتری کی وجہ سے ہندوستان کو جنوری 2019 سے جولائی 2020 کے درمیان ادارہ جاتی سرمایہ کاروں سے تقریبا 70 بلین امریکی ڈالر موصول ہوئے۔ یہ 2013 اور 2017 کے درمیان چار سالوں میں موصول ہونے والے امریکی ڈالر کے تقریبا مساوی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سرمایہ کار برادری کا مسلسل ہندوستان پر اعتماد اس حقیقت سے دیکھا جاتا ہے کہ 2019 میں ہندوستان میں ایف ڈی آئی میں 20 فیصد اضافہ ہوا جب عالمی سطح پر ایف ڈی آئی میں 1 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جب کووڈ – 19 عالمی سطح پر عروج پر رہا تب ہندوستان کو پوری دنیا سے رواں سال کے پہلے 6 مہینوں میں 20 بلین امریکی ڈالر سے زائد کی رقم مل چکی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کووڈ 19 وبائی بیماری میں ایک انوکھا طریق کار اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں اور چھوٹے کاروباریوں کو راحت اور پیکجز دیئے گئے ہیں اور اسی وقت ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنے کا موقع ملا ہے جس سے زیادہ پیداواریت اور خوشحالی یقینی ہوگی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے تعلیم ، محنت اور زراعت کے میدان میں اصلاحات کئے ہیں۔ ایک ساتھ ، وہ تقریبا ہر ہندوستانی کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے محنت اور زراعت کے میدان میں پرانے قوانین میں اصلاحات کو یقینی بنایا ہے۔ وہ نجی شعبے میں زیادہ سے زیادہ شراکت داری کو یقینی بناتے ہیں جبکہ حکومت کے حفاظتی جالوں کو بھی تقویت دیتے ہیں اور کاروباریوں کے ساتھ ساتھ ہمارے محنتی لوگوں کے لئے بھی جیت کی صورتحال کا باعث بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں ہونے والی اصلاحات سے ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید جلا ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ محنت قوانین میں اصلاحات سے لیبر کوڈس کی تعداد میں بہت حد تک کمی واقع ہوتی ہے اور ملازم اور آجر دونوں ہی کے لئے مناسب ہیں اور اس سے کاروبار میں آسانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت کے شعبے میں اصلاحات دور رس ہیں اور یہ نہ صرف کسانوں کو زیادہ متبادل دیں گے بلکہ برآمدات میں بھی اضافہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحات آتم نربھر بھارت کی تعمیر میں ہماری کوششوں کی حمایت کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان – کناڈا کے دوطرفہ تعلقات مشترکہ جمہوری اقدار اور بہت سے مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے رابطے ہمارے کثیر الجہتی رشتوں کا لازمی حصہ ہیں۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ کناڈا چند سب سے بڑے اور تجربہ کار بنیادی ڈھانچے کے سرمایہ کاروں کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ کناڈا کے پنشن فنڈز ہندوستان میں سرمایہ کاری شروع کرنے والوں میں سب سے پہلے تھے۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے پہلے ہی شاہراہوں ، ہوائی اڈوں ، لاجسٹکس ، ٹیلی کام اور رئیل اسٹیٹ جیسے کئی شعبوں میں بہت سارے مواقع ڈھونڈ لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کناڈا کے بالغ نظر سرمایہ کار جو کئی سالوں سے ہندوستان میں رہے ہیں وہ ہمارے بہترین برانڈ سفیر بن سکتے ہیں۔ ان کا تجربہ ، ان کی توسیع اور تنوع کا منصوبہ کناڈا کے دیگر سرمایہ کاروں کے لئے بھی یہاں آنے کا سب سے معتبر ثبوت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ہندوستان میں کناڈا کے سرمایہ کاروں کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

Click here to read PM's speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage