وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش میں سوامتوا اسکیم کے مستحقین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر اسکیم کے تحت 1,71,000 مستحقین میں ای-پراپرٹی کارڈز بھی تقسیم کیے۔ مرکزی وزراء، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ، اراکین پارلیمان اور اراکین اسمبلی،مستفیدین، گاؤں،ضلع اور ریاستی عہدیداران بھی تقریب کے دوران موجود تھے۔
ہنڈیا، ہردا کے جناب پون سے بات چیت کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے پراپرٹی کارڈ حاصل کرنے کے بعد ان کے تجربے کے بارے میں پوچھا۔ جناب پون نے بتایا کہ کارڈ کے ذریعے وہ 2 لاکھ 90 ہزار روپے کا قرض لے سکتے ہیں اور وہ ایک دکان کرائے پر بھی لے چکے ہیں اور قرض کی ادائیگی کا سلسلہ بھی شروع کرچکے ہیں۔ وزیر اعظم نے انہیں ڈیجیٹل لین دین میں اضافہ کرنے کی تاکید کی۔ جناب مودی نے گاؤں میں سروے کرنے والے ڈرون کے بارے میں گاؤں کے تجربے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جناب پون نے کہا کہ کارڈ حاصل کرنے کا ان کا سفر کافی آسان تھا اور اس تعلق سے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ شہریوں کے لیے زندگی میں آسانی پیدا کی جائے۔
وزیراعظم نے ڈنڈوری کے جناب پریم سنگھ کو پی ایم سوامتوا اسکیم کے ذریعے پراپرٹی کارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے ڈرون کے ذریعے نقشہ سازی کے لیے درکار وقت کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے پراپرٹی کارڈ حاصل کرنے کے بعد جناب پریم سنگھ سے ان کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بھی پوچھا۔ جناب پریم نے کہا کہ اب وہ اپنے مکان کو پکا بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم نے ان سے پوچھا کہ انہیں اس سکیم کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟ وزیر اعظم نے سوامتوامہم کے بعد غریبوں اور محروم طبقات اور حاشیے پر پڑے لوگوں کے املاک کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے اس سکیم کے ذریعے پراپرٹی کارڈ حاصل کرنے کے بعد بدھنی-سیہور سے تعلق رکھنے والی محترمہ ونیتا بائی سے ان کے منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے جواب دیا کہ وہ بینک سے قرض لے کر دکان کھولنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے اپنی جائیداد کے بارے میں اپنے تحفظ کے احساس کو بھی وزیراعظم کے ساتھ شیئر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس اسکیم کی وجہ سے اب عدالتوں میں جائیداد سے متعلق تنازعات میں کمی آئے گی اور گاؤں کے ساتھ ساتھ ملک بھی ترقی کرے گا۔ وزیراعظم نے انہیں اور ان کے خاندان کو نوراتری کی مبارکباد پیش کی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم سوامتوا اسکیم کے آغاز سے بینکوں سے قرض لینا آسان ہو گیا ہے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کی اس اسکیم کو جس رفتار سے نافذ کیا ہے اس کی بھی تعریف کی۔ آج ریاست کے 3000 دیہاتوں میں 1.70 لاکھ خاندانوں کو کارڈز دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارڈ ان کے لیے خوشحالی کی علامت بن جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اگرچہ یہ اکثر کہا جاتا ہے کہ ہندوستان کی روح دیہاتوں میں رہتی ہے ، تاہم آزادی کے کئی دہائیوں کے بعد بھی دیہات کی صلاحیتوں کو جکڑ کر رکھا گیا ہے۔ دیہات کی طاقت ، گاؤں کے لوگوں کی زمینوں اور گھروں کو ان کی ترقی کے لیے پوری طرح استعمال نہیں کیا جا سکا۔ اس کے برعکس گاؤں کے لوگوں کی توانائی ، وقت اور پیسہ تنازعات ، لڑائی جھگڑوں ، گاؤں کی زمینوں اور گھروں پر غیر قانونی قبضوں میں ضائع ہو گیا۔ وزیر اعظم نے یاد کیا کہ کس طرح مہاتما گاندھی بھی اس مسئلے سے پریشان تھے اور انہوں نے ’سمرس گرام پنچایت یوجنا‘ کو یاد کیا جو گجرات میں ان کے وزیر اعلیٰ کے دور میں نافذ کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم نے کورونا کے دوران دیہاتوں کی کارکردگی کی ستائش کی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہ کس طرح ہندوستان کے دیہات نے ایک مشترکہ ہدف پر مل کر کام کیا اور بڑی احتیاط کے ساتھ وبائی امراض سے نمٹا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے دیہات احتیاطی تدابیر میں کافی آگے تھے جیسے رہائش کے الگ الگ انتظامات اور باہر سے آنے والے لوگوں کے لیے کھانے اور کام کاج کے انتظامات اور ٹیکہ کاری پر بھی تندہی سے عمل کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دیہات نے مشکل وقت میں وبائی امراض پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیر اعظم نے ملک کے دیہاتوں، گاؤں کی جائیداد ، زمین اور گھروں کے ریکارڈ کو غیر یقینی اور عدم اعتماد سے آزاد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم سوامتوا یوجنا گاؤں کے ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی ایک بہت بڑی طاقت بننے والا ہے۔
وزیر اعظم نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سوامتوا اسکیم صرف جائیداد کی دستاویزات فراہم کرنے کی اسکیم نہیں ہے ، بلکہ یہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملک کے دیہاتوں میں ترقی اور اعتماد کو بہتر بنانے کا ایک نیا منتر بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڑن کھٹولا (ڈرون) جو سروے کے لیے دیہاتوں اور علاقوں میں اڑ رہا ہے ، ہندوستان کے دیہاتوں کو ایک نئی پرواز دے رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی گزشتہ 6-7 برسوں سے کوشش ہے کہ غریبوں کو کسی پر منحصر ہونے پر مجبور نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب کسانوں کے بینک کھاتوں میں پی ایم کسان سمان نیدھی کے تحت کاشتکاری کی چھوٹی ضروریات کے لیے براہ راست رقم بھیجی جا رہی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ دن لَدگئے جب غریبوں کو ہر چیز کے لیے سرکاری دفاتر میں اپنا کام کرانے کے لیے بار بار چکر لگانے پڑے تھے۔اب حکومت خود غریبوں کے پاس آ رہی ہے اور انہیں بااختیار بنا رہی ہے۔ انہوں نے مدرا یوجنا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرضوں کے ذریعے لوگوں کو بغیر کسی ضمانت کے مالی مددفراہم کرنے کی ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 6 سالوں میں لوگوں کے لیے تقریباً 15 لاکھ کروڑ روپے کے بقدر 29 کروڑ قرضوں کی منظوری دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں 70 لاکھ سیلف ہیلپ گروپز کام کر رہے ہیں اور خواتین کو بینکنگ سسٹم سے جن دھن اکاؤنٹس کے ذریعے جوڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے سیلف ہیلپ گروپس کو بغیر کسی ضمانت کے قرضوں کی حد 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ کرنے کے حالیہ فیصلے کا بھی ذکر کیا۔ اسی طرح 25 لاکھ سے زائد خوانچہ فروشوں نے سوانیدھی اسکیم کے تحت قرض حاصل کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ابھی حال ہی میں بہت سے پالیسی ساز فیصلے لیے گئے ہیں تاکہ کسان ، مریض اور دور دراز کے علاقے ڈرون ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کریں۔ بھارت میں ڈرونز کے پروڈکشن کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک پی ایل آئی اسکیم کا بھی اعلان کیا گیا ہے تاکہ بھارت میں بڑی تعداد میں جدید ترین ڈرون بنائے جائیں اور بھارت اس اہم شعبے میں خود انحصار اور خود کفیل ہوجائے۔ وزیر اعظم نے سائنسدانوں ، انجینئرز ، سافٹ ویئر ڈیولپرز اور اسٹارٹ اپ انٹرپرینیورز سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں کم لاگت کے ڈرون بنانے کے لیے آگے آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون بھارت کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
गांवों की जो ताकत है, गांव के लोगों की जो जमीन है, जो घर है, उसका उपयोग गांव के लोग अपने विकास के लिए पूरी तरह कर ही नहीं पाते थे।
— PMO India (@PMOIndia) October 6, 2021
उल्टा, गांव की ज़मीन और गांव के घरों को लेकर विवाद, लड़ाई-झगड़े, अवैध कब्ज़ों में गांव के लोगों की ऊर्जा, समय और पैसा और बर्बाद होता था: PM
ये हम अक्सर कहते-सुनते आए हैं कि भारत की आत्मा गांव में बसती है।
— PMO India (@PMOIndia) October 6, 2021
लेकिन आज़ादी के दशकों-दशक बीत गए, भारत के गांवों के बहुत बड़े सामर्थ्य को जकड़ कर रखा गया: PM @narendramodi
हमने इस कोरोना काल में भी देखा है कि कैसे भारत के गांवों ने मिलकर एक लक्ष्य पर काम किया, बहुत सतर्कता के साथ इस महामारी का मुकाबला किया।
— PMO India (@PMOIndia) October 6, 2021
बाहर से आए लोगों के लिए रहने के अलग इंतजाम हों, भोजन और काम की व्यवस्था हो, वैक्सीनेशन से जुड़ा काम हो, भारत के गांव बहुत आगे रहे: PM
देश के गांवों को, गांवों की प्रॉपर्टी को, ज़मीन और घर से जुड़े रिकॉर्ड्स को अनिश्चितता और अविश्वास से निकालना बहुत ज़रूरी है।
— PMO India (@PMOIndia) October 6, 2021
इसलिए पीएम स्वामित्व योजना, गांव के हमारे भाइयों और बहनों की बहुत बड़ी ताकत बनने जा रही है: PM @narendramodi
स्वामित्व योजना, सिर्फ कानूनी दस्तावेज़ देने की योजनाभर नहीं है, बल्कि ये आधुनिक टेक्नॉलॉजी से देश के गांवों में विकास और विश्वास का नया मंत्र भी है।
— PMO India (@PMOIndia) October 6, 2021
ये जो ‘गांव-मोहल्ले में उड़न खटोला’ उड़ रहा है, ये जो ड्रोन उड़ रहा है, वो भारत के गांवों को नई उड़ान देने वाला है: PM
बीते 6-7 वर्षों के हमारी सरकार के प्रयासों को देखें, योजनाओं को देखें, तो हमने प्रयास किया है कि गरीब को किसी तीसरे व्यक्ति के सामने हाथ नहीं फैलाना पड़े।
— PMO India (@PMOIndia) October 6, 2021
आज खेती की छोटी-छोटी जरूरतों के लिए पीएम किसान सम्मान निधि के तहत सीधे किसानों के बैंक खातों में पैसा भेजा जा रहा है: PM
वो जमाना देश पीछे छोड़ आया है जब गरीब को एक-एक पैसे, एक-एक चीज के लिए सरकार के पास चक्कर लगाने पड़ते थे।
— PMO India (@PMOIndia) October 6, 2021
अब गरीब के पास सरकार खुद चलकर आ रही है और गरीब को सशक्त कर रही है: PM @narendramodi
ड्रोन टेक्नॉलॉजी से किसानों को, मरीज़ों को, दूर-दराज के क्षेत्रों को ज्यादा से ज्यादा लाभ मिले, इसके लिए हाल ही में अनेक नीतिगत निर्णय लिए गए हैं।
— PMO India (@PMOIndia) October 6, 2021
आधुनिक ड्रोन बड़ी संख्या में भारत में ही बने, इसमें भी भारत आत्मनिर्भर हो, इसके लिए PLI स्कीम भी घोषित की गई है: PM @narendramodi