’جے ہند کامنتر سب کو تحریک دیتا ہے‘‘
’’نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کرنا میرے لیے ہمیشہ خاص ہوتا ہے‘‘
’’این سی سی اور این ایس ایس ایسے ادارے ہیں جو نوجوان نسل کو قومی اہداف سے ، قومی سروکاروں سے جوڑتے ہیں‘‘
’’آپ ’وِکست بھارت‘کے سب سے بڑے استفادہ کنندہ بننے جارہے ہیں اور اسے بنانے کی سب سے بڑی ذمہ داری آپ کے کاندھوں پر ہے‘‘
’’دنیا ہندوستان کی حصولیابیوں میں اپنا نیا مستقبل دیکھتی ہے‘‘
’’آپ کی کامیابی کا دائرہ اس وقت اور بڑھ جاتا ہے، جب آپ کے اہداف ملک کے اہداف سے جڑ جاتے ہیں؛ دنیا آپ کی کامیابی کو ہندوستان کی کامیابی کی شکل میں دیکھے گی‘‘
’’ہندوستان کے نوجوانوں کو چھپے ہوئے امکانات کا بہتر استعمال کرنا ہوگا اور ناقابل تصور حل تلاش کرنے ہوں گے‘‘
’’آپ جوان ہیں،یہ وقت آپ کے لیے اپنا مستقبل بنانے کا ہے،آپ نئے خیالات اور نئے معیارات کے خالق ہیں۔ آپ نئے بھارت کے صفیر ہیں‘‘

وزیراعظم جناب نریندر مودی نےآج این سی سی کیڈٹوں اوراین ایس ایس رضاکاروں سےخطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تبصرہ کیا کہ یہ پہلی بار تھا کہ کئی بچے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے لباس میں تیار ہوکر وزیر اعظم کی رہائش گا ہ پر آئے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا’’جے ہند کا منتر سب کو تحریک دیتا ہے۔‘‘

وزیراعظم نے گزشتہ ہفتوں میں ملک کے نوجوانوں کے ساتھ اپنی بات چیت کو یاد کرتے ہوئے ایک ماہ پہلے ویر بال دیوس منانے کے بارے میں گفتگو کی۔ جہاں پورے ملک میں ویر صاحبزادوں کی بہادری اور حوصلے کا جشن منایا گیا۔ انہوں نے کرناٹک میں نیشنل یوتھ فیسٹول ، اگنی ویروں کے پہلے بیچ ،اترپردیش میں کھیل مہاکمبھ میں نوجوان کھلاڑیوں، پارلیمنٹ اور اپنی رہائش گاہ پر بچوں و بال پُرسکار حاصل کرنے والوں کے ساتھ اپنی بات چیت پر بھی روشنی ڈالی۔وزیر اعظم نے 27جنوری کو طلباء کے ساتھ ہونے جارہی بات چیت ’پریکشا پہ چرچا‘پر بھی روشنی ڈالی۔

وزیر اعظم نے نوجوانوں کے ساتھ اس مکالمے کی اہمیت کے دو سبب بتائے۔ پہلا نوجوانوں میں توانائی ہوتی ہے، تازگی ہوتی ہے، جوش ہوتا ہے، جنون ہوتا ہے، نیا پن ہوتا ہے، جس کے توسط سے تمام مثبت رویہ انہیں دن رات محنت کرنے کے لئے متحرک کرتا رہتا ہے۔دوسرا ، وزیر اعظم نے کہا ’’آپ سب آزادی کے اس ’امرت کال‘میں ملک کی توقعات ، ملک کے خوابوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور آپ ’وِکست بھارت‘ کے سب سے بڑے استفادہ کنندہ ہونے جارہے ہیں اور اسے بنانے کی سب سے بڑی ذمہ داری آپ کے کاندھوں پر ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی زندگی کے مختلف مرحلوں میں نوجوانوں کے بڑھتے کردار کو دیکھنا حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے پراکرم دیوس اور آزادی کا امرت مہوتسو کے دیگر پروگراموں میں نوجوانوں کی زبردست شراکت داری کو یاد کیا ، جو نوجوانوں کے خوابوں اور ملک کے تئیں وقف کا عکاس ہے۔

وزیر اعظم نے کورونا وباء کے دوران این سی سی اور این ایس ایس رضاکاروں کے تعاون کے بارے میں بتایا اور ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنے میں سرکار کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔وزیر اعظم نے کہا ’’این سی سی اور این ایس ایس ایسے ادارے ہیں، جو نوجوان نسل کو قومی اہداف سے ، قومی سروکاروں سے جوڑتے ہیں۔ کورونا دور میں کس طرح این سی سی اور این ایس ایس کے رضاکاروں نے ملک کی اہلیت کو بڑھایا، اس کا پورے ملک نے تجربہ کیا ہے۔‘‘ملک کے سرحدی اور ساحلی علاقوں کے چیلنجوں کے لئے نوجوانوں کو تیار کرنے کی غرض سے سرکار کی تیاریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک بھر کے درجنوں اضلاع میں خصوصی پروگرام چلائے جارہے ہیں، جہاں فوج، بحریہ اور ہوائی فوج کی مدد سے خصوصی تربیت دی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشق نہ صرف نوجوانوں کو  مستقبل کے لئے تیار کرے گی، بلکہ ان میں ضرورت کے وقت سب سے پہلے مقابلہ کرنے کی اہلیت بھی ہوگی۔وزیر اعظم نے وائبرنٹ بارڈر پروگرام پر بھی روشنی ڈالی، جہاں ملک کی سرحدوں کے پاس گاوؤں کو ترقی دی جارہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا’’سرحدی علاقوں میں نوجوانوں کی صلاحیت کو بڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، تاکہ خاندان اُن گاوؤں میں لوٹ سکیں، جہاں تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع پیدا ہورہے ہیں۔‘‘

وزیر اعظم نے کیڈٹوں سے کہا کہ ان کی تمام کامیابیوں میں ان کے والدین اور خاندان کا تعاون ہے اور اس کے لئے ’’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس‘ذمہ دارہے۔ وزیر اعظم نے کہا’’آپ کی کامیابی کا دائرہ تب اور بڑھ جاتا ہے، جب آپ کے اہداف ملک کے اہداف سے جڑ جاتے ہیں۔دنیا آپ کی کامیابی کو ہندوستان کی کامیابی کے شکل میں دیکھے گی۔‘‘ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام، ڈاکٹر ہومی جہانگیر بھابھا اور ڈاکٹر سی وی رمن جیسے سائنسدانوں اور میجر دھیان چند  و دیگر کھیل شخصیات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پوری دنیا ان کی حصولیابیوں کو ہندوستان کی حصولیابیوں کی شکل میں تسلیم کرتی ہے۔انہوں نے کہا’’دنیا ہندوستان کی حصولیابیوں میں اپنے لئے ایک نیا مستقبل دیکھتی ہے۔‘‘سب کی کوشش کے جذبے کی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تاریخی کامیابیاں وہ ہیں، جو پوری انسانیت کے لئے ترقی کے زینے بنتی ہیں۔

وزیراعظم نے موجودہ وقت کی حد کی ایک اور خصوصیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’آج ملک میں نوجوانوں کے لئے جتنے نئے مواقع ہیں،وہ غیرمعمولی ہیں۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا ’’آج ملک اسٹارٹ اَپ انڈیا ،  میک اِن انڈیا اور آتم نر بھارت جیسی مہمیں چلا رہا ہے اور ایسی مہموں اور انسانی ذات کے مستقبل پر ہندوستان کا فوکس ایک نئی تحریک ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ملک اے آئی ،  مشین لرننگ اور مستقبل کی دیگر تکنیکوں میں سب سے آگے  ہے۔ انہوں نے کھیل اور ایسی دیگر سرگرمیوں کے لئے مضبوط نظم کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا’’آپ کو اس سب کا حصہ بننا ہوگا۔آپ کو چھپے ہوئے امکانات کا بہتر استعمال کرنا ہوگا، انجانے شعبوں کو تلاش کرنا ہوگااورناقابل تصور حل کی تلاش کرنی ہوگی۔‘‘

وزیر اعظم نے مستقبل کے اہداف اور عہدوں کو ملک کے لئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجود وقت کے انتہائی اولیت والے علاقوں پر یکساں طور سے زور دینا ہوگا۔ انہوں نے نوجوانوں سے اصرار کیا کہ وہ ملک میں ہورہی تبدیلیوں سے خود کو باخبر رکھیں اور چل رہی مہموں میں پرجوش طریقے سے حصہ لیں۔ سوچھ بھارت مہم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے ہر نوجوان کو اسے زندگی کے ایک مشن کے طورپر لینا چاہئے او ر اپنے علاقے، گاؤں ، قصبوں اور شہروں کو صاف رکھنے کی سمت میں کرنا چاہئے۔اسی طرح انہوں نے انہیں امرت مہوتسو کے دوران مجاہدین آزادی کے بارے میں کم از کم ایک کتاب پڑھنے کے لئے کہا۔انہوں نے  انہیں کچھ  مجاہدین آزادی سے متعلق شاعری ، کہانی یا بلاگ گنگ جیسی کچھ تخلیقی سرگرمیاں کرنے کے لئے بھی کہا اور اپنے اسکولوں کو ان سرگرمیوں کے لئے مقابلہ منعقد کرنے کے لئے بھی کہا۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں کو اپنے اضلاع میں بننے والے امرت سروروں کے پاس شجرکاری کرنے اور ان کے رکھ رکھاؤ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا بھی مشورہ دیا۔انہوں نے نوجوانوں سے فِٹ انڈیا موومنٹ میں حصہ لینے اور اپنے خاندان کے ممبروں کو اس میں حصہ لینے کے لئے راضی کرنے کے لئے بھی کہا۔ انہوں نے ہر گھر میں یوگا کی عادت کو فروغ دینے کی بات کہی۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں سے جی-20 کے چوٹی اجلاس کے بارے میں خود کو اَپ ڈیٹ رکھنے اور ہندوستان کی صدارت کے پس منظر میں مثبت بات چیت میں شامل ہونے پر بھی اصرار کیا۔

وزیر اعظم نے ’اپنی وراثت پر فخر، اور ’غلامی کی ذہنیت سے آزادی‘کے عہد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اِن عہدوں میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے مشورہ دیا کہ انہیں اپنے سفر میں وراثتی مقامات کو شامل کرنا چاہئے۔ وزیر اعظم نے اپنی بات کو ختم کرتے ہوئے کہا ’’آپ نوجوان ہیں یہ آپ کے لئے اپنا مستقبل بنانے کا وقت ہے، آپ نئے خیالات اورنئے معیارت کے خالق ہیں۔ آپ نئے بھارت کے سفیر ہیں۔‘‘

اس موقع پر رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ، کھیل اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، قبائلی امور کے مرکزی  وزیر جناب ارجن منڈا ، مرکزی وزیر مملکت جناب اجے بھٹ، محترمہ رینوکا سنگھ سروتا اور جناب نشتھ پرمانک سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Andhra Pradesh meets Prime Minister
December 25, 2024

Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N Chandrababu Naidu met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister's Office posted on X:

"Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri @ncbn, met Prime Minister @narendramodi

@AndhraPradeshCM"