وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جی 7 سربراہ ملاقات کے لیے ہیروشیما کے اپنے دورے کے دوران سرکردہ جاپانی شخصیات، ڈاکٹر تومیو میزوکامی اور محترمہ ہیروکو تاکایاما سے ملاقات کی، جنہوں نے اپنے پیشوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

 

اوساکا یونیورسٹی کے گریجویٹ اسکول آف فارن اسٹڈیز کے پروفیسر ایمریٹس، ڈاکٹر تومیو میزوکامی ایک مشہور مصنف اور ماہر لسانیات ہیں، اور ہندی و پنجابی زبانوں میں مہارت رکھتے ہیں۔انہیں جاپان میں بھارتی ادب اور ثقافت کے فروغ کے سلسلے میں ان کے تعاون کے لیے 2018 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے وسیع پیمانے پر ستائش حاصل کرنے والی کتاب ’’جوالا مکھی‘‘ پیش کی، جو 1980 کی دہائی سے جاپانی اسکالروں  کے ایک گروپ کی تحریروں کا ایک مجموعہ ہے جنہوں نے جاپان میں ہندی سیکھنے کی بنیاد رکھی تھی۔

ہیروشیما میں پیدا ہوئیں محترمہ ہیروکو تاکایاما ایک ویسٹرن اسٹائل پینٹر ہیں، جن  کی پینٹنگز پر دو دہائیوں پر محیط بھارت کے ساتھ ان کی عمیق وابستگی کا گہرا اثر نظر آتا ہے۔ انہوں نے بھارت میں متعدد ورکشاپس اور نمائشوں کا اہتمام کیا، اور وہ مختصر مدت کے لیے وشوبھارتی یونیورسٹی، شانتی نکیتن میں وزیٹنگ پروفیسر بھی رہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کو اپنی اہم تخلیقات میں سے ایک، تیل سے تیار بھگوان بدھ کی پینٹنگ پیش کی، جو انہوں نے 2022 میں بنائی تھی۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ اس طرح کی بات چیت باہمی افہام و تفہیم، عزت و احترام  کو عمیق بنانے اور ہمارے ممالک کے درمیان روابط کو مضبوطی فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے ایسے باہمی تبادلوں کے مزید مواقع کے لیے امید ظاہر کی جو بھارت – جاپان خصوصی کلیدی اور عالمی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے راہ ہموار کرتے ہیں۔ 

 

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'Under PM Narendra Modi's guidance, para-sports is getting much-needed recognition,' says Praveen Kumar

Media Coverage

'Under PM Narendra Modi's guidance, para-sports is getting much-needed recognition,' says Praveen Kumar
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister remembers Rani Velu Nachiyar on her birth anniversary
January 03, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi remembered the courageous Rani Velu Nachiyar on her birth anniversary today. Shri Modi remarked that she waged a heroic fight against colonial rule, showing unparalleled valour and strategic brilliance.

In a post on X, Shri Modi wrote:

"Remembering the courageous Rani Velu Nachiyar on her birth anniversary! She waged a heroic fight against colonial rule, showing unparalleled valour and strategic brilliance. She inspired generations to stand against oppression and fight for freedom. Her role in furthering women empowerment is also widely appreciated."