Ensure full commitment to fight the pandemic, urges PM Modi
Spread messages on keeping villages Corona-free and following COVID-appropriate behaviour, even when cases are declining: PM
Methods and strategies in dealing with the pandemic should be dynamic as the virus is expert in mutation and changing the format: PM

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست اور ضلعوں کے افسران کے ساتھ کووڈ-19 کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران افسران نے کووڈ کے خلاف لڑائی میں وزیر اعظم کی قیادت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ افسران نے وزیر اعظم کو اپنے اپنے ضلعوں میں کووڈ-19 کی حالت میں بہتری کی اطلاع دی۔

افسران نے ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور صلاحیت سازی میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں اپنے تجربات شیئر کیے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو اپنے ضلعوں میں عوامی شراکت داری اور بیداری کے بارے میں اٹھائے گئے قدموں کی اطلاع دی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے سبھی سے وبائی مرض سے لڑنے میں مکمل عہد کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے کام کو زیادہ مانگ والا اور چیلنج سے بھرپور بنا دیا ہے۔ نئی چیلنجز کے درمیان نئی حکمت عملیوں اور نئے حل کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں ملک میں فعال معاملوں میں کمی آنی شروع ہو گئی ہے۔ لیکن انہوں نے وارننگ دی کہ چیلنجز تب تک ہیں جب تک چھوٹی شکل میں بھی یہ بیماری برقرار رہتی ہے۔

وزیر اعظم نے وبائی مرض سے لڑنے میں ریاست اور ضلعوں کے افسران کے ذریعے کیے جا رہے شاندار کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ تجربات اور فیلڈ میں کیے گئے کام کے فیڈ بیک سے عملی اور کارگر حکمت عملیاں بنانے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ کئی سطحوں پر ریاستوں اور مختلف متعلقین کے مشوروں کو شامل کرکے ٹیکہ کاری کی حکمت عملی کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے مقامی تجربات کے استعمال اور ایک ملک کے طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے گاؤوں کو کورونا سے پاک رکھنے اور کووڈ کے مناسب طرز عمل کو اپنانے کی اپیل کی، وہاں بھی جہاں معاملوں میں کمی آ رہی ہے۔ انہوں نے افسران سے گاؤں اور شہر میں خاص نقطہ نظر سے حکمت عملی تیار کرنے اور دیہی ہندوستان کو کورونا سے پاک بنانے کی اپیل کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہر ایک وبائی مرض سے ہمیں لگاتار اختراعات اور وبائی مرض سے نمٹنے کے اپنے طریقوں میں تبدیلی لانے کا سبق ملا ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وبائی مرض سے نمٹنے میں طریقے اور حکمت عملیاں متحرک ہونی چاہئیں کیوں کہ وائرس میوٹیشن اور اپنی شکل بدلنے میں ماہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس میوٹیشن نوجوانوں اور بچوں کو متاثر کرنے والا ہے۔ انہوں نے ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیکہ کی بربادی پر وزیر اعظم نے کہا کہ ایک ٹیکہ بیکار ہونے کا مطلب آدمی کو ضروری تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی ہے۔ اس لیے انہوں نے ٹیکہ کی بربادی کو روکنے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نے زندگی بچاتے ہوئے شہریوں کی زندگی کو سہولت آمیز بنانے کی ترجیحات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کو مفت راشن اور ضروری اشیاء کی سپلائی کی سہولت فراہم کی جانی چاہیے اور کالا بازاری روکی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم لڑائی جیتنے اور آگے بڑھنے کے لیے بھی ضروری ہے۔

 

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi